زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 67
تمام قومیں اللہ کی تعریف کریں
زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔
اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ)گنت 6:25; کلس 1:15
تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔روم 15:11
اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ)اعما 17:31
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔
زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے!احبا 26:4; زبور 85:12
اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔است 6:25