گنتNum گنتیNumeri, بابkapitola گنتی کی کتابČtvrtá kniha Mojžíšova, بابkapitola 14

Překlady Porovnat

لوگوں کی بغاوت

اُس رات قوم کے سَب لوگ اَپنی آواز بُلند کرکے چِلّائے اَور زار زار رُوئے۔ گنت 21:5; است 1:27; زبور 106:25تمام اِسرائیلی مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگے اَور ساری جماعت نے اُن سے کہا، ”کاش کہ ہم مِصر ہی میں مَر جاتے یا بیابان ہی میں ڈھیر ہو جاتے! گنت 16:3یَاہوِہ ہمیں اِس مُلک میں کیوں لائے ہیں؟ کیا صِرف اِس لیٔے کہ ہم تلواروں سے قتل کئے جایٔیں؟ ہماری بیویاں اَور بچّے لُوٹ کا مال بَن جایٔیں؟ کیا ہمارے لیٔے بہتر نہ ہوگا کہ ہم واپس مِصر چلے جایٔیں؟“ اَور وہ آپَس میں کہنے لگے، ”آؤ ہم کسی کو اَپنا سردار بنا لیں اَور مِصر لَوٹ چلیں۔“

تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے جو وہاں جمع تھی مُنہ کے بَل گِرے۔ گنت 16:4یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ نے جو اُس مُلک کا جائزہ لینے والوں میں سے تھے اَپنے اَپنے کپڑے پھاڑ ڈالے اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہا، ”جِس مُلک میں سے گزر کر ہم نے اُس کا جائزہ لیا وہ نہایت اَچھّا مُلک ہے۔ اگر یَاہوِہ ہم سے راضی رہے تو وہ ہمیں اُس مُلک میں پہُنچا دیں گے جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے اَور اُسے ہمیں دیں گے۔ خرو 3:8; گنت 13:27صِرف اِتنا ہو کہ یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت نہ کرو اَور نہ اُس مُلک کے لوگوں سے ڈرو کیونکہ ہم اُن کو نگل جایٔیں گے۔ اُنہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں۔ تُم اُن سے مت ڈرو۔“است 20:3; است 32:42

لیکن ساری جماعت اُنہیں سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگی۔ تَب خیمہ اِجتماع میں تمام بنی اِسرائیل کے سامنے یَاہوِہ کا جلال ظاہر ہُوا۔ خرو 17:4یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”یہ لوگ کب تک میری توہین کرتے رہیں گے؟ اَور باوُجُود اُن تمام معجزوں کے جو مَیں نے اُن کے درمیان کیٔے ہیں وہ کب تک مُجھ پر ایمان نہ لائیں گے؟ میں اُنہیں وَبا سے ماروں گا اَور اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔ لیکن تُمہیں ایک اَیسی قوم بناؤں گا جو اِن سے بھی عظیم اَور زورآور ہوگی۔“خرو 32:10

مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا، ”تَب تو مِصری اِس کے بارے میں سُن لیں گے! آپ تو اَپنی قُدرت سے اِن لوگوں کو اُن کے درمیان سے نکال لائے۔ خرو 32:12اَور وہ اُس مُلک کے باشِندوں کو اِس کے بارے میں بتائیں گے۔ وہ تو سُن چُکے ہیں کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں اِن لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اَور یہ کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں رُوبرو دِکھائی دیتے ہیں اَور آپ کا بادل اُن پر سایہ کئے رہتاہے اَور آپ دِن کے وقت بادل کے سُتون میں ہوکر اَور رات کو آگ کے سُتون میں ہوکر اُن کے آگے آگے چلا کرتے ہیں۔ خرو 13:21اگر آپ اِن لوگوں کو ایک ہی وقت جان سے مار ڈالیں تو جِن قوموں نے آپ کے بارے میں یہ حال سُنا ہے وہ کہیں گی: خرو 32:12’چونکہ یَاہوِہ اِس قوم کو اُس مُلک میں نہ لا سکے جِس کا وعدہ اُنہُوں نے اُن سے قَسم کھا کر کیا تھا اِس لیٔے اُنہُوں نے اُنہیں بیابان میں مار ڈالا۔‘است 9:28

”لہٰذا اَب یَاہوِہ کی قُدرت آپ کے اِس قول کے مُطابق عیاں ہو: ’یَاہوِہ قہر کرنے میں دھیمے شفقت میں غنی اَور گُناہ اَور سرکشی کے بخشنے والے۔ پھر بھی وہ مُجرم کو بے سزا نہیں چھوڑتے اَور وہ اَولاد کو اُن کے آباؤاَجداد کے گُناہ کی سزا اُن کے بیٹوں اَور پوتوں کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک دیتے ہیں۔‘ زبور 103:8; خرو 20:5; است 5:9; یرم 32:18لہٰذا اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق جَیسے آپ اُنہیں مِصر سے نکلنے کے بعد سے آج تک مُعاف کرتے آئے ہیں وَیسے ہی اَب بھی اِن لوگوں کا گُناہ بخش دیں۔“خرو 32:12

یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تمہاری اِلتجا کے مُطابق اُنہیں مُعاف کر دیا۔ البتّہ مُجھے اَپنی حیات کی قَسم کہ جَب تک یَاہوِہ کے جلال سے ساری زمین معموُر ہوتی رہے گی است 1:35جِس کسی نے میرا جلال دیکھا اَور اُن معجزوں کو بھی دیکھا جو مَیں نے مِصر میں اَور اِس بیابان میں کئے لیکن میرا حُکم نہ مانا اَور دس بار مُجھے آزمایا نحم 4:12; واعظ 7:20اُن میں سے ایک شخص بھی اُس مُلک کو ہرگز نہ دیکھ پایٔےگا جِس کے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے آباؤاَجداد سے کیا تھا۔ است 1:35; زبور 95:11; عبر 3:11لیکن چونکہ میرے خادِم کالبؔ کی کچھ اَور ہی طبیعت تھی اَور وہ دِل و جان سے میری پیروی کرتا آیا ہے میں اُسے اُس مُلک میں جہاں وہ ہو آیا ہے پہُنچاؤں گا اَور اُس کی اَولاد اُس کی وارِث ہوگی۔ یہو 14:6; قض 1:20چونکہ عمالیقی اَور کنعانی وادیوں میں بسے ہویٔے ہیں لہٰذا کل تُم پلٹ کر بحرِقُلزمؔ کو جانے والی راہ سے بیابان کی طرف کُوچ کرو۔“

پھر یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے کہا: ”آخِر کب تک یہ بدکار قوم میرے خِلاف بُڑبُڑاتی رہے گی؟ مَیں نے اِن بُڑبُڑانے والے اِسرائیلیوں کی شکائتیں سُن لی ہیں۔ زبور 106:25سو تُم اُن سے کہہ دو کہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’مُجھے میری حیات کی قَسم میں تمہارے ساتھ وُہی سلُوک کروں گا، جِس پر تُم نے مُجھے مجبُور کر دیا ہے۔ تمہاری لاشیں اِسی بیابان میں پڑی رہ جایٔیں گی۔ تُم میں سے جتنے افراد بیس سال یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہیں جِن کی مردُم شماری ہو چُکی ہے اَورجو میرے خِلاف بُڑبُڑایا کرتے تھے۔ گنت 26:65; گنت 32:11; است 1:35; زبور 106:26اُن میں سے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے سِوا کویٔی بھی اُس مُلک میں داخل نہ ہونے پایٔےگا جِس میں تُمہیں بسانے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی۔ گنت 26:65; است 1:36; یہو 14:6البتّہ تمہارے بال بچّوں کو جِن کے متعلّق تُم نے کہاتھا کہ وہ اِغوا کر لیٔے جایٔیں گے میں وہاں لے آؤں گا تاکہ وہ اُس مُلک کی قدر پہچانیں جسے تُم نے ٹھکرا دیا۔ لیکن تمہارا یہ حال ہوگا کہ تمہاری لاشیں اِسی بیابان میں پڑی رہیں گی۔ تمہاری اَولاد چالیس سال تک یہاں گلّہ بانی کرتی رہے گی اَور تمہاری بدکاری کا پھل برداشت کرتی رہے گی جَب تک کہ تمہاری آخِری لاش بیابان میں پڑی پڑی گل نہ جائے۔ زبور 95:10اِن چالیس دِنوں کے حِساب سے جَب کہ تُم اُس مُلک کا جائزہ لیتے رہے فی دِن ایک سال کے مُطابق چالیس سال تک تُم اَپنے گُناہوں کا پھل پاتے رہوگے اَور تَب تُمہیں مَعلُوم ہوگا کہ میری مُخالفت کرنے کا اَنجام کیا ہوتاہے؟‘ زبور 95:10میں یَاہوِہ یہ کہہ چُکا اَور مَیں اُس بدکار قوم کے ساتھ جو میری مُخالفت پر ایکا کر چُکی ہے یقیناً اَیسا ہی کروں گا۔ اُن کا خاتِمہ اِسی بیابان میں ہوگا اَور وہ یہیں مَریں گے۔“

لہٰذا جِن لوگوں کو مَوشہ نے مُلک کا جائزہ لینے کے لیٔے بھیجا تھا اَور جنہوں نے لَوٹ کر اُس کے متعلّق غلط اِطّلاع دے کر ساری جماعت کو مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانے پر اُبھارا تھا۔ یہ لوگ جو اُس مُلک کے بارے میں غلط اِطّلاع دینے کے ذمّہ دار تھے یَاہوِہ کے حُضُور وَبا سے مَر گیٔے۔ 1 کرنت 10:10; عبر 3:11جو لوگ مُلک کا جائزہ لینے گیٔے تھے اُن میں سے صِرف یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور یفُنّہؔ کا بیٹا کالبؔ سلامت بچ گیٔے۔

جَب مَوشہ نے تمام بنی اِسرائیل کو یہ ماجرا سُنایا تو وہ بہت دُکھ سے رونے لگے۔ دُوسرے دِن علی الصبح وہ یہ کہتے ہویٔے اُس مُلک کی پہاڑیوں پر چڑھنے لگے، ”ہم نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ البتّہ ہم اُس مقام تک جایٔیں گے جِس کا وعدہ یَاہوِہ نے کیا ہے۔“است 1:41

لیکن مَوشہ نے کہا، ”تُم یَاہوِہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کر رہے ہو؟ تُم اُس میں کامیاب نہ ہوگے! تُم اُوپر نہ چڑھو کیونکہ یَاہوِہ تمہارے ساتھ نہیں ہیں اَور تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے، کیونکہ وہاں عمالیقیوں اَور کنعانیوں سے تمہارا سامنا ہوگا اَور چونکہ تُم یَاہوِہ سے برگشتہ ہو گئے ہو وہ تمہارے ساتھ نہ ہوں گے اَور تُم تلوار سے مارے جاؤگے۔“

تاہم وہ جَسارت کرکے کوہستانی مُلک کی پہاڑیوں پر چڑھنے لگے اَور مَوشہ اَور یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق چھاؤنی میں ہی پڑا رہا۔ است 1:43تَب عمالیقی اَور کنعانی جو اُس کوہستانی مُلک میں رہتے تھے نیچے اُتر آئے اَور اُن پر ٹوٹ پڑے اَور حُرمہؔ تک اُن کو مارتے چلے گیٔے۔قض 1:17