زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 2
قومیں طیش میں کیوں ہیں؟
اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟اعما 4:25
یَاہوِہ کے خِلاف اَور اُن کے ممسوح کی مُخالفت کی
زمین کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہویٔے
اَور حُکمراں جمع ہوکر کہنے لگے:
”آؤ، ہم اُن کے بندھن توڑ ڈالیں،
اَور اُن کی بیڑیاں اُتار کر پھینک دیں۔“
وہ جو آسمان پر تخت نشین ہیں اُن پر ہنستے ہیں،
اَور خُداوؔند اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔است 28:63; امثا 1:26
تَب وہ اَپنے غُصّہ میں اُنہیں تنبیہ کریں گے
اَور اَپنے غضب میں اُن کو یہ کہتے ہُوئے ڈرایئں گے،
”میں تو اَپنے بادشاہ کو
اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“زبور 93:1; یوح 18:37; عبر 12:22
میں یَاہوِہ کے قوانین کا اعلان کروں گا:
اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”تُم میرے بیٹے ہو؛
آج سے میں تمہارا باپ بَن گیا ہُوں۔اعما 13:33; عبر 1:5; عبر 5:5
مُجھ سے مانگ،
اَور مَیں قوموں کو تمہاری مِیراث،
اَور ساری زمین کو تمہاری مِلکیّت بنا دُوں گا۔زبور 22:27
تُم لوہے کے شاہی عصا کی مدد سے اُن پر حُکومت کروگے؛
اَور اُنہیں کُمہار کے مٹّی کے برتنوں کی مانند چکنا چُور کر دوگے۔“2:9 مُکا 2:27؛ 12:5؛ 19:15مکاش 2:27; مکاش 19:15
اِس لیٔے اَب اَے بادشاہو، دانشمند بنو؛
اَور اَے زمین کے حُکمرانو، خبردار ہو جاؤ۔
خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛
اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔
اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں
اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ،
کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔
مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔زبور 34:8; امثا 16:20; یشع 30:18; 1 پطر 2:6