عبر عبرانیوں, باب عبرانیوں کے نام خط, باب 1
خُدا کا آخِری کلام اِبن خُدا
گزرے زمانہ میں خُدا نے ہمارے آباؤاَجداد سے کیٔی مَوقعوں پر اَور مُختلف طریقوں سے نبیوں کی مَعرفت کلام کیا۔ گنت 12:6; 1 پطر 1:10لیکن اِن آخِری دِنوں میں خُدا نے ہم سے اَپنے بیٹے کی مَعرفت کلام کیا، جسے اُس نے سَب چیزوں کا وارِث مُقرّر کیا اَور جِس کے وسیلہ سے اُس نے کایِٔنات کو بھی خلق کیا۔ زبور 2:8; یشع 9:6; یوح 1:3; یوح 8:26; یوح 15:15; گلتی 4:4; افس 1:10بیٹا خُدا کے جلال کا عکس اَور اُس کی ذات کا عَین نقش ہے، اَور اَپنے قُدرتی کلام سے پُوری کایِٔنات کو سَنبھالتا ہے۔ اَور وہ گُناہوں سے پاک کرنے کے بعد، عالمِ بالا پر جا کر خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہُوئے۔1:3 بائبل کے نقطہ نظر سے یہ داہنی طرف ہے جو اِعزاز کی جگہ ہے۔ زبور 110:1; 2 کرنت 4:4; افس 1:7; کلس 1:15چنانچہ وہ فرشتوں سے اُتنا ہی عظیم ٹھہرا جِتنا اُس نے اُن سے مِیراث میں افضل نام پایاتھا۔فلپ 2:9
اِبن خُدا فرشتوں سے افضل ہے
کیونکہ فرشتوں میں سے خُدا نے کب کسی سے کبھی کہا،
”تُو میرا بیٹا ہے؛
آج سے میں تیرا باپ بَن گیا ہُوں؟“1:5 زبُور 2:7
اَور پھر یہ،
مَیں اُس کا باپ ہوں گا،
اَور وہ میرا بیٹا ہوگا؟1:5 2 سمو 7:14؛ 1 توا 17:13زبور 2:7; 2 سمو 7:14; 1 توار 17:13; عبر 5:5
اَور پھر جَب خُدا اَپنے اَبدی پہلوٹھے بیٹے کو دُنیا میں بھیجتا ہے تو فرماتے ہیں،
”خُدا کے سَب فرشتے اُسے سَجدہ کریں۔“1:6 اِست 32:43؛ زبُور 96:7زبور 97:7
اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتے ہیں،
”وہ اَپنے فرشتوں کو ہَوایٔیں،1:7 یُونانی لفظ کے معنی ہیں، ہَوا اَور رُوح۔
اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“1:7 زبُور 104:4زبور 104:4
مگر بیٹے کے بارے میں فرماتا ہے،
”اَے خُدا! تیرا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛
تیری بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔لوق 1:32
تُونے راستبازی سے مَحَبّت اَور بدکاری سے نفرت رکھی؛
اِس لیٔے خُدا، یعنی تیرے خُدا نے تُجھے شادمانی کے تیل سے مَسح کرکے
تیرے ساتھیوں کی نِسبت تُمہیں زِیادہ سرفراز کیا۔“1:9 زبُور 45:6،7زبور 45:6; یشع 61:1; یوح 3:34; اعما 4:27
وہ یہ بھی فرماتے ہیں،
”اَے خُداوؔند! تُونے اِبتدا میں زمین کی بُنیاد رکھی،
اَور آسمان تیرے ہی ہاتھوں کی کاریگری ہے۔
وہ نِیست ہو جایٔیں گے مگر تُو قائِم رہے گا؛
وہ سَب پوشاک کی مانند پُرانے ہو جایٔیں گے۔یشع 34:4; یشع 51:6; متی 24:35
تُو اُنہیں لباس کی مانند لپیٹےگا؛
اَور وہ پوشاک کی طرح بدل دئیے جایٔیں گے۔
لیکن خُداوؔند ہمیشہ سے لاتبدیل ہے،
اَور خُداوؔند کی زندگی کے سال کبھی ختم نہ ہوں گے۔“1:12 زبُور 102:25‑27زبور 102:25
لیکن خُداتعالیٰ نے فرشتوں میں سے کِس سے کبھی فرمایا،
”میری داہنی طرف بیٹھو،
جَب تک مَیں تمہارے دُشمنوں کو
تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں؟“1:13 زبُور 110:1زبور 110:1; مرق 12:36; مرق 16:19; افس 1:20
کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟پید 19:16; زبور 34:7; زبور 91:11; زبور 103:21; دانی 7:10; اعما 5:19