میکاہمیکاه میکاہمیکاه, باب میکاہ کی نبوتمیکاه, باب 7

ترجمه‌ها مقایسه

اِسرائیل کی مُصیبت

دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے!

مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں

جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛

لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں،

اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔

نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛

ایک راستباز بھی باقی نہیں۔

سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛

ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔یشع 57:1

اُن کے دونوں ہاتھ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛

حاکم تحفے طلب کرتے ہیں،

مُنصِف رشوت لیتا ہے،

زبردست جو چاہتے ہیں، اُن سے کرواتے ہیں۔

وہ سَب مِل کر سازش کرتے ہیں۔یشع 1:15; یشع 1:23

اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے،

اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔

وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔

وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔

اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔

پڑوسی پر بھروسا مت کر،

دوست پر اِعتماد نہ کر۔

اَپنی پیاری بیوی پر اِعتبار نہ کر،

اَپنی بات میں خبردار رہ۔

کیونکہ بیٹا اَپنے باپ سے حقارت کرتا ہے،

بیٹی اَپنی ماں کی،

اَور بہُو اَپنی ساس کے خِلاف میں کھڑی ہو جاتی ہے۔

آدمی کے دُشمن اُس کے گھر ہی کے لوگ ہوتے ہیں۔متی 10:21; متی 10:35

لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا،

مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛

میرے خُدا میری سُنیں گے۔

اِسرائیل اُٹھے گا

اَے میرے دُشمن مُجھ پر خُوش نہ ہو!

اگرچہ مَیں گِر پڑا ہُوں لیکن اُٹھ کھڑا ہُوں گا۔

چاہے مَیں اَندھیرے میں ہُوں،

پھر بھی یَاہوِہ میری رَوشنی ہوں گے۔زبور 27:1

کیونکہ مَیں نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے،

جَب تک وہ میرا مُقدّمہ نہ لڑے،

اَور میرا حق ثابت نہ کرے۔

جب تک وہ مُجھے رَوشنی میں نہیں لایٔے گا؛

تب تک مَیں اُن کی راستبازی نہ دیکھوں گا۔

اَور مَیں یَاہوِہ کے قہر کو برداشت کروں گا،

تَب میرا دُشمن اُس کو دیکھے گا،

اَور شرمندہ ہوگا،

وہ جِس نے مُجھ سے کہاتھا،

کہ یَاہوِہ تیرا خُدا کہاں ہے؟

میری آنکھیں اُس کا زوال دیکھیں گی؛

اَب بھی وہ پیروں کے نیچے کُچلی جائے گی،

جِس طرح گلیوں میں کیچڑ روندی جاتی ہے۔زبور 79:10; یوایل 2:17

تمہاری فصیلیں تعمیر کرنے،

اَور تمہاری حُدوُدیں بڑھانے کا وقت آئے گا۔عاموس 9:11

اُس دِن لوگ تیرے پاس آئیں گے،

اشُور اَور مِصر کے شہروں سے تیرے پاس آئیں گے،

بَلکہ مِصر سے دریائے فراتؔ،

اَور سمُندر اَور پہاڑ سے پہاڑ تک،

قومیں تیرے پاس آئیں گی۔یشع 19:23

زمین اَپنے باشِندوں کے کاموں کے سبب سے،

ویران ہو جائے گی۔

دعا اَور تمجید

اَپنے لوگوں، یعنی اَپنی مِیراث کے

گلّوں کی گلّہ بانی عصا سے کر،

جو جنگل میں زرخیز چراگاہوں میں،

تنہا رہتے ہیں۔

اُنہیں باشانؔ اَور گِلعادؔ میں،

قدیم زمانہ کی طرح چرنے دے۔زبور 45:6; یشع 10:24; زکر 2:12

جَیسے مَیں نے تُجھے مِصر سے نکلنے کے دِنوں میں دِکھائے تھے،

مَیں اُن کو اَپنے عجائب دِکھاؤں گا۔خرو 12:37

قومیں دیکھیں گی اَور شرمندہ ہُوں گی،

اُن سے اُن کی تمام قُوّت چھین لی جائے گی۔

وہ اَپنے مُنہ پر اَپنا ہاتھ رکھیں گے،

اَور اُن کے کان بہرے ہو جایٔیں گے۔

وہ سانپ کی طرح خاک چاٹیں گے،

اَور زمین پر رینگنے والے کیڑوں کی طرح،

کانپتے ہُوئے اَپنی ماندوں سے باہر آئیں گے؛

ڈرتے ڈرتے ہمارے یَاہوِہ خُدا کی طرف آئیں گے،

اَور آپ سے نہ ڈریں گے۔زبور 72:9; یشع 49:23; ہوشی 3:5

آپ جَیسا خُدا کون ہے،

جو گُناہ مُعاف کرتا ہے،

اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟

وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا،

بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔خرو 34:6; یشع 54:7; یرم 31:34; یرم 33:8; نوحہ 3:22; اعما 10:43

آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛

آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا،

اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔یشع 43:25; زکر 3:4; حزقی 18:22

آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا،

اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا،

جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں،

ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔پید 22:18; لوق 1:55; عبر 6:13