نوحہمراثی نوحہمراثی, باب نوحہ کی کتابمراثی ارمیا, باب 3

ترجمه‌ها مقایسه

مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے

یَاہوِہ کے غضب کے عصا سے مُصیبت اُٹھائی۔حزقی 7:10

اُنہُوں نے مُجھے نکال باہر کیا

اَور رَوشنی کی بجائے تاریکی میں چلایا؛یرم 13:16

یقیناً اُن کا ہاتھ دِن بھر اَور بار بار

میرے ہی خِلاف اٹھتا رہاہے۔ایو 19:21

اُنہُوں نے میری جلد اَور میرے جِسم کو خشک کر دیا

اَور میری ہڈّیاں توڑ ڈالیں۔

اُنہُوں نے میرا محاصرہ کرکے

مُجھے تلخی اَور مشقّت سے گھیرلیا ہے۔یرم 9:15

اُنہُوں نے مُجھے بڑی مُدّت سے

مَرے ہُوئے لوگوں کی طرح تاریکی میں بسایا ہے۔زبور 143:3

اُنہُوں نے میرے چاروں طرف فصیل کھڑی کر دی تاکہ میں بچ نہ نکلوں؛

اَور مُجھے بھاری زنجیروں میں جکڑ دیا۔ایو 19:8

بَلکہ جَب مَیں پُکارتا اَور دہائی دیتا ہُوں،

تو بھی وہ میری فریاد نہیں سُنتے۔

اُنہُوں نے تراشے ہُوئے پتّھروں سے میرا راستہ روک رکھا ہے؛

اَور میری راہیں ٹیڑھی کر دی ہیں۔ہوشی 2:6

گھات میں بیٹھے ہُوئے ریچھ،

اَور چھُپے ہُوئے شیر کی طرح،ہوشی 5:14; ہوشی 13:7

اُنہُوں نے مُجھے راہ سے گھسیٹا اَور میری دھجّیاں اُڑا دیں

اَور بے سہارا چھوڑ دیا۔

اُنہُوں نے اَپنی کمان کھینچ کر

مُجھے اَپنے تیروں کا نِشانہ بنایا۔ایو 16:12

اُنہُوں نے اَپنے ترکش کے تیروں سے

میرے گُردے چھید ڈالے

مَیں اَپنے سَب لوگوں کے لیٔے مذاق بَن گیا ہُوں؛

اَور وہ مُجھے تنگ کرنے کے لیٔے دِن بھر گاتے ہیں۔ایو 30:9

اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا

اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔ایو 9:18

اُنہُوں نے کنکریوں سے میرے دانت توڑ ڈالے؛

اَور مُجھے خاک میں مِلا دیا۔امثا 20:17

میرا سکون چھین لیا گیا؛

اَور مَیں بھُول گیا کہ خُوشحالی کیا ہوتی ہے۔

اِس لیٔے مَیں کہتا ہُوں، ”مَیں ناتواں ہو گیا

اَورجو اُمّید مَیں نے یَاہوِہ سے کی تھی وہ ٹوٹ گئی۔“یرم 17:13

مُجھے اَپنی اَذیّت اَور آوارگی،

اَور تلخی اَور پِت یاد آتی ہے۔

مُجھے وہ اَچھّی طرح یاد ہیں،

اِسی لیٔے میری جان اُداس رہتی ہے۔مرق 15:23

پھر بھی مَیں یہ باتیں سوچتا ہُوں

اَور اَپنی اُمّید کو زندہ رکھتا ہُوں۔

یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کے باعث ہم فنا نہیں ہُوئے،

کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔نحم 9:31; زبور 86:13; یوح 3:16

ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛

کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔زبور 138:8

میری جان کہتی ہے، ”یَاہوِہ ہی میرا حِصّہ ہیں؛

اِس لیٔے میں اُن کا منتظر رہُوں گا۔“زبور 16:5; یرم 10:16

جو یَاہوِہ پر اُمّید رکھتے ہیں اَور اُن کے طالب ہیں،

اُن پر وہ مہربان ہیں۔زبور 34:8; حبق 2:3

یہ بہتر ہے کہ یَاہوِہ کی نَجات کا

خاموشی سے اِنتظار کیا جائے۔

اِنسان کے لیٔے یہ بہتر ہے

کہ وہ جَوانی ہی میں مشقّت کا جُوا اُٹھانے لگے۔زبور 119:71

وہ تنہا اَور خاموش بیٹھے

کیونکہ یَاہوِہ نے ہی یہ جُوا اُس کے اُوپر رکھا ہے۔زبور 39:9; زبور 77:10

وہ اَپنا مُنہ خاک کی طرف جُھکائے رکھے۔

شاید کچھ اُمّید باقی ہو۔

وہ اَپنا گال طمانچہ مارنے والے کی طرف پھیر دے،

اَور ملامت برداشت کرے۔متی 5:39

کیونکہ خُداوؔند لوگوں کو

ہمیشہ کے لیٔے ترک نہیں کرتے۔زبور 77:7

حالانکہ وہ دُکھ دیتے ہیں، پھر بھی وہ رحم کریں گے،

کیونکہ اُن کی شفقت عظیم ہے۔زبور 30:5; یشع 54:7; میکاہ 7:18

اِس لیٔے وہ بنی آدمؔ پر دُکھ

اَور تکلیف لانے سے خُوش نہیں ہوتے۔

دُنیا بھرکے قَیدیوں کو

پامال کرنا،

خُداتعالیٰ کے

کسی کی حق تلفی کرنا،

اَور کسی شخص کو اِنصاف سے محروم رکھنا۔

کیا خُداوؔند یہ سَب کچھ نہیں دیکھتے؟

کیا کسی کے کہنے کے مُطابق کچھ ہو سَکتا ہے

جَب تک کہ خُداوؔند حُکم نہ دیں؟

کیا بُرائی اَور بھلائی دونوں

خُداتعالیٰ کے حُکم کے مُطابق نہیں آتیں؟یوح 1:3

جَب کویٔی اِنسان زندگی میں اَپنے ہی گُناہوں کی سزا پاتا ہو

تو وہ شکایت کیوں کرے؟یرم 30:15; متی 7:3

آؤ ہم اَپنی روِشوں کو جانچیں،

اُنہیں آزمائیں اَور یَاہوِہ کی طرف لَوٹیں۔یرم 3:23; 1 کرنت 11:28

آؤ ہم اَپنے دِل اَور اَپنے ہاتھ

خُدا کی طرف اُوپر اُٹھائیں جو آسمان پر ہے اَور کہیں:

ہم نے گُناہ کیا ہے اَور آپ کے خِلاف بغاوت کی ہے

اَور آپ نے ہمیں مُعاف نہیں کیا۔دانی 9:5

آپ نے قہر سے ہمیں ڈھانپا اَور رگیدا؛

اَور بے رحمی سے ہمیں قتل کیا۔

آپ بادل میں چھُپ گئے

تاکہ ہماری دعا آپ تک نہ پہُنچ پایٔے۔

آپ نے ہمیں مُختلف قوموں کے درمیان

نَجاست اَور کوڑا کرکٹ بنا دیا ہے۔1 کرنت 4:13

”ہمارے سبھی دُشمنوں نے ہمارے خِلاف

اَپنا مُنہ پسارا ہے۔

ہم نے خوف اَور دہشت،

ویرانی اَور بربادی برداشت کی۔“یشع 24:17

میرے لوگوں کی تباہی کے باعث

میری آنکھوں سے آنسُوؤں کے چشمے جاری ہیں۔یرم 14:17

میری آنکھوں سے لگاتار آنسُو بہتے رہیں گے،

اُنہیں اُس وقت تک راحت نہ ہوگی،

جَب تک کہ یَاہوِہ

آسمان سے نظر کرکے نیچے نہ دیکھیں۔زبور 80:14

اَپنے شہر کی تمام عورتوں کا حال دیکھ کر

میری جان ملُول ہوتی ہے۔نوحہ 1:16

جو خوامخواہ میرے دُشمن بنے تھے

اُنہُوں نے پرندہ کی طرح میرا پیچھا کیا۔یرم 12:9

اُنہُوں نے گڑھے میں میری جان لینے کی کوشش کی

اَور مُجھے سنگسار کیا۔یرم 37:15

پانی میرے سَر سے گزر گیا،

اَور مَیں نے سوچا کہ میں اَب مَرا۔

اَے یَاہوِہ، مَیں نے گڑھے کی گہرائی میں سے

آپ کو پُکارا۔زبور 130:1

آپ نے میری فریاد سُنی:

میری راحت کی پُکار سے: ”اَپنے کان بند نہ کریں۔“

جَب مَیں نے آپ کو پُکارا، آپ قریب آئے،

اَور آپ نے کہا، ”خوف نہ کر۔“

اَے خُداوؔند، آپ نے میرا مُقدّمہ اَپنے ہاتھ میں لیا،

اَور میری جان بچائی۔

اَے یَاہوِہ، آپ نے وہ نااِنصافی دیکھی جو میرے ساتھ ہُوئی۔

میری حمایت کریں!

اُن کے اِنتقام کی سختی

اَور اُن کے میرے خِلاف منصُوبے، آپ نے دیکھ لیٔے ہیں۔

اَے یَاہوِہ، آپ نے اُن کی طَعنہ زنی،

اَور میرے خِلاف اُن کے تمام منصُوبے سُن لیٔے ہیں۔

اَورجو کچھ میرے دُشمن دِن بھر میری مُخالفت میں کہتے ہیں

اَور کانا پھُوسی کرتے ہیں۔

اُن کی طرف دیکھیں! اُٹھتے اَور بیٹھتے ہُوئے،

وہ گا گا کر میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔

اَے یَاہوِہ، اُن کے ہاتھوں نے جو کچھ کیا،

اُس کے مُطابق اُن کو بدلہ دیں۔زبور 28:4

اُن کے دِل پر پردہ ڈال دیں،

اَور آپ کی لعنت اُن پر ہو۔

اَے یَاہوِہ آسمان سے اَپنے قہر میں اُن کا تعاقب کرکے

روئے زمین پر اُنہیں فنا کر دیں۔زبور 79:6