زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 98
ایک زبُور۔
یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ،
کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛
اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے
فتح98:1 فتح یہاں نَجات کا معنی فتح ہے۔ حاصل کی ہے۔یشع 63:5
یَاہوِہ نے قوموں پر اَپنی نَجات ظاہر کی ہے
اَور اَپنی راستی کا جلوہ دِکھایا ہے۔یشع 52:10
خُدا نے اِسرائیل کے گھرانے کے حق میں اَپنی شفقت و مَحَبّت
اَور وفاداری کو یاد فرمایاہے؛
دُنیا کی اِنتہا تک لوگوں نے ہمارے
خُدا کی نَجات دیکھی ہے۔لوق 2:30; لوق 3:6
یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو،
سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛زبور 66:2
بربط پر یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ سرائی کرو،
ہاں، سِتار اَور سریلی آواز کے ساتھ۔زبور 149:3
نرسنگوں سے اَور قَرنا کی آواز سے یَاہوِہ،
یعنی ہمارے بادشاہ، کے سامنے خُوشی سے نعرے بُلند کرو۔
سمُندر اَور اُس کے اَندر کی ہر شَے اُس میں خُوشی سے للکاریں،
اَور دُنیا اَور اُس کے سَب باشِندے بھی۔
دریا تالیاں بجائیں،
اَور پہاڑ مِل کر خُوشی سے گائیں؛1 توار 16:32
وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں،
کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔
اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛
اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔زبور 96:13