زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 99

ترجمه‌ها مقایسه

یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں،

قومیں کانپنے لگیں؛

وہ کروبیم کے درمیان تخت نشین ہیں،

زمین لرز جائے۔99‏:1 مُکا 11‏:18؛ 19‏:6‏زبور 93:1; 1 سمو 4:4; 2 سمو 6:2

یَاہوِہ صِیّونؔ میں عظیم ہیں؛

اَور وہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں۔

تمام لوگ آپ کے عظیم و مُہیب نام کی سِتائش کریں۔

وہ قُدُّوس ہیں۔زبور 95:3; زبور 111:9

بادشاہ99‏:4 بادشاہ یہاں بادشاہ سے مُراد یَاہوِہ ہیں۔ جبّار ہے، اُسے عدل عزیز ہے،

آپ نے اِنصاف قائِم کیا ہے؛

آپ نے یعقوب میں وُہی کیا

جو اِنصاف اَور راستی ہے۔زبور 103:6

تُم یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی تمجید کرو،

اَور خُدا کے پاؤں کی چوکی پر سَجدہ کرو؛

وہ قُدُّوس ہیں۔یشع 6:3; مکاش 4:8

مَوشہ اَور اَہرونؔ خُدا کے کاہِنوں میں سے تھے،

اَور شموایلؔ اُن کا نام لینے والوں میں سے تھے؛

اُنہُوں نے یَاہوِہ کو پُکارا

اَور یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب دیا۔خرو 32:11; گنت 14:13; 1 سمو 12:19

خُدا نے بادل کے سُتون میں سے اُن سے کلام کیا؛

اُنہُوں نے خُدا کے قوانین کو اَور اُن آئین کو مانا جو خُدا نے اُن کو دئیے تھے۔خرو 33:9

اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا،

خُدا نے اُنہیں جَواب دیا؛

آپ اِسرائیل کے لیٔے غفور خُدا رہے،

حالانکہ آپ اُن کی بداعمالیوں کی سزا بھی دیا کرتے تھے۔

یَاہوِہ ہمارے خُدا کی تمجید کرو،

اَور اُن کے مُقدّس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کرو،

کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا قُدُّوس ہیں۔1 پطر 1:16