زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 1

ترجمه‌ها مقایسه

پہلی کِتاب

زبُور 1‏–41

وہ آدمی مُبارک ہے

جو بدکار لوگوں کی صلاح پر نہیں چلتا،

اَور نہ گُنہگاروں کی راہ میں قدم رکھتا ہے

اَور نہ ٹھٹّھے بازوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے،زبور 26:4; یرم 15:17; امثا 10:30

بَلکہ یَاہوِہ کے آئین میں اُس کی مسرّت ہے،

اَورجو اُس کی شَریعت پر دِن رات غوروخوض کرتا رہتاہے۔یہو 1:8

وہ اُس درخت کی مانند ہے جو پانی کی نہروں کے کنارے لگایا گیا ہو،

جو اَپنے موسم میں پھلتا ہے۔

اَور جِس کے پتّے مُرجھاتے نہیں۔

لہٰذا اَیسا آدمی جو کچھ کرتا ہے بارآور ہوتاہے۔زبور 92:12; یرم 17:8

لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے!

وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں،

جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔ایو 21:18; یشع 29:5

اِسی لیٔے بدکار لوگ عدالت میں قائِم نہ رہ سکیں گے،

اَور نہ گُنہگار صادقوں کی جماعت میں ٹھہر پائیں گے۔متی 25:32

کیونکہ: یَاہوِہ صادقوں کی راہ پہچانتے ہیں،

لیکن بدکار لوگوں کی راہ نِیست و نابود ہو جائے گی۔ناحوم 1:7; یوح 10:14; 2 تیمت 2:19