ایو ایوب, باب ایوب کی کتاب, باب 21
ایُّوب
تَب ایُّوب نے جَواب دیا:
”میری باتوں کو غور سے سُنو؛
یہ میری تسلّی کا باعث ہوگا۔
جَب تک میں بولُوں، میری برداشت کرو،
اَور جَب مَیں بول چُکوں تَب میرا مضحکہ اُڑانا۔
”کیا میری شکایت اِنسان سے ہے؟
پھر مَیں صبر کیسے کروں؟
مُجھے دیکھو اَور تعجُّب کرو؛
اَور اَپنا ہاتھ اَپنے مُنہ پر رکھ لو۔میکاہ 7:16
جَب مَیں اِس بارے میں سوچتا ہُوں تو گھبرا جاتا ہُوں؛
اَور مُجھ پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔
بدکار کیوں جیتے رہتے ہیں،
خُوشحال اَور دولتمند ہو جاتے ہیں؟21:7 ایُّو 12:6یرم 12:1; حبق 1:13
وہ اَپنے بچّوں کو اَپنے اِردگرد،
اَور اَپنی اَولاد اَپنی آنکھوں سے قائِم ہوتے دیکھتے ہیں۔
اُن کے گھر محفوظ اَور خوف سے بَری ہیں؛
خُدا کی لاٹھی21:9 خُدا کی لاٹھی سزا کی چھڑی اُن پر نہیں پڑتی۔زبور 73:4; زبور 144:12
اُن کے سانڈ نَسل بڑھاتے رہتے ہیں؛
اُن کی گائیں وقت پر بچھڑا دیتی ہیں۔
وہ اَپنے چُھوٹے بچّوں کو بھیڑوں کی طرح کھُلا چھوڑ دیتے ہیں؛
اَور اُن کے لڑکے اُچھلتے کودتے رہتے ہیں۔
وہ دف اَور بربط کے ساتھ نغمہ گاتے ہیں؛
اَور بانسری کی آواز سُن کر خُوش ہونے لگتے ہیں۔یشع 5:12; عاموس 6:5
وہ اَپنے سال خُوشحالی میں گزارتے ہیں،
اَور اِطمینان سے پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔
وہ خُدا سے کہتے ہیں کہ ہمیں آپ سے کویٔی مطلب نہیں!
ہم آپ کی راہیں جاننے کے خواہاں نہیں۔ایو 22:17; یرم 2:20
آخِر قادرمُطلق ہے کون جو ہم اُن کی خدمت کریں؟
اُن سے دعا کریں تو ہمیں کیا حاصل ہوگا؟ملاکی 3:14
لیکن اُن کی اِقبالمندی اُن کے اَپنے ہاتھ میں نہیں ہے،
بدکاروں کے منصُوبے میری سمجھ سے باہر ہیں۔ایو 22:18
”پھر بھی کتنی بار بدکار کا چراغ بُجھایا جاتا ہے؟
یا کتنی بار اُن پر آفت آتی ہے جِس کے وہ مُستحق ہوتے ہیں،
اَور کتنی بار اُن پر خُدا اَپنا قہر نازل کرتے ہیں؟ایو 18:5; ایو 29:3; ایو 38:15
اُن کی حالت اَیسی ہو جائے جَیسے ہَوا کے سامنے بھُوسی،
جَیسا کہ کٹی ہُوئی گھاس جسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے؟زبور 1:4; یشع 29:5; ہوشی 13:3
کہتے ہیں کہ خُدا اِنسان کی سزا اُس کی اَولاد کے لیٔے رکھ چھوڑتے ہیں۔
لیکن ہونا تو یہ چاہئے کہ اِنسان کی سزا اُسی کو ملے تاکہ وہ اُسے جان سکے!
اَور وہ اَپنی آنکھوں سے اَپنی تباہی دیکھ لے؛
وہ قادرمُطلق کا قہر بھی خُود ہی پیئے۔
کیونکہ اُس کی اَپنی زندگی کی میعاد خاتِمہ پر ہوگی،
اُسے اَپنے خاندان کی کیا پروا ہوگی جسے وہ پیچھے چھوڑ جاتا ہے؟زبور 55:23; زبور 58:9
”کیا خُدا کو کویٔی علم سِکھا سَکتا ہے،
جَب کہ سرفرازوں تک کی بھی عدالت وُہی کرتے ہیں؟
ایک شخص بھری جَوانی میں مَرجاتا ہے،
جَب کہ اُسے ہر طرح کا عیش و آرام مُیسّر ہوتاہے،
اَور اُس کا جِسم توانا ہوتاہے،
اَور اُس کی ہڈّیاں گُودے سے بھری ہوتی ہیں۔
دُوسرا شخص اَپنے جی میں تلخی سے مَرجاتا ہے،
وہ کسی اَچھّی چیز کا لُطف نہیں اُٹھاتا۔
دونوں کے جِسم ساتھ ساتھ مٹّی میں پڑے رہتے ہیں،21:26 مٹّی میں پڑے رہتے ہیں، وہ ایک جَیسے مَرتے ہیں اَور دفن ہوتے ہیں۔
اَور اُن میں کیڑے بھر جاتے ہیں۔ایو 17:14
”مَیں تمہارے خیالات کو بخُوبی جانتا ہُوں،
اَور اُن منصُوبوں کو بھی جو میرے خِلاف گڑھے جا رہے ہیں۔
تُم پُوچھتے ہو، ’اَب اِس بڑے آدمی کا گھر کہاں رہا،
وہ خیمے کہاں گیٔے جہاں بدکار بستے تھے؟‘
کیا تُم نے مُسافروں سے کبھی نہیں پُوچھا؟
تُم اُن کے نِشانات کو تو جھٹلا نہیں سکتے،
کہ بُرا آدمی بھی آفت کے دِن تک بچا رہتاہے،
اَور غضب کے دِن حاضِر کیا جاتا ہے۔زبور 73:18; امثا 16:4
کون اُس کے مُنہ پر اُس کے چال چلن کی ملامت کرےگا؟
کون اُسے اُس کے کئے کی سزا دے گا؟
اُسے قبر تک لے جایا جاتا ہے،
اَور اُس کے مزار پر پہرا بِٹھایا جاتا ہے۔
وادی کی مٹّی اُسے مرغوب ہے؛
لوگوں کا ہُجوم21:33 لوگوں کا ہُجوم جنازہ کا جلوس اُس کے پیچھے چلے جا رہے ہیں،
جَیسے بے شُمار لوگ اُس سے پہلے چلے گیٔے۔
”تُم فُضول باتوں سے مُجھے کیسے تسلّی دے سکتے ہو؟
جَب کہ تمہارے جَوابوں میں جھُوٹ کے سِوا اَور کچھ باقی نہیں بچا۔“ایو 16:2