یرمارمیا یرمیاہارمیا, باب یرمیاہ کی نبوتارمیا, باب 18

ترجمه‌ها مقایسه

کُمہار کے گھر کا منظر

یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: ”کُمہار کے گھر جاؤ، جہاں میں اَپنا پیغام تُمہیں دُوں گا۔“ چنانچہ میں کُمہار کے گھر روانہ ہُوا اَور وہاں اُسے مَیں نے چاک پر کام کرتے پایا۔ لیکن جو مٹّی کا برتن کُمہار بنا رہاتھا وہ اُس کے ہاتھوں میں بگڑ گیا؛ چنانچہ اُس نے اُس مٹّی سے اَپنی مرضی کے مُطابق دُوسرا برتن بنا لیا۔

تَب یَاہوِہ کا یہ کلام مُجھ پر نازل ہُوا۔ اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”کیا میں بھی تمہارے ساتھ اِس کُمہار کی طرح سلُوک نہیں کر سَکتا؟“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”دیکھ، جِس طرح مٹّی کُمہار کے ہاتھ میں ہوتی ہے ٹھیک اُسی طرح اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے تُم بھی میرے ہاتھ میں ہو۔ یشع 45:9; روم 9:20اگر کسی وقت مَیں کسی قوم یا سلطنت کے حق میں اعلان کروں کہ اُسے اُکھاڑ پھیکوں گا یا اُجاڑ دُوں گا یا تباہ کر دُوں گا، یرم 1:10تَب اگر اُس قوم کے لوگ جِن کے حق میں، مَیں نے یہ اعلان کیا ہو، اَپنی بدی سے تَوبہ کریں تو میں بھی اُس آفت کو جو مَیں نے اُن پر لانے کا اِرادہ کیا تھا بعض آؤں گا۔ حزقی 18:21اَور پھر اگر مَیں کسی اَور وقت کسی قوم یا سلطنت کے حق میں یہ اعلان کروں کہ میں اُسے قائِم کروں گا اَور بناؤں گا؛ تَب اگر وہ میری نگاہ میں بدی کریں اَور میرا حُکم نہ مانیں، تَب میں بھی اُس کی نیکی کی بابت کی گئی اَپنے وعدے پر پھر سے نظرِ ثانی کروں گا۔

”چنانچہ اَب تُم بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے لیٔے ایک آفت تیّار کر رہا ہُوں اَور تمہاری مُخالفت میں ایک منصُوبہ بنا رہا ہُوں۔ چنانچہ اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِش سے باز آئے اَور اَپنی راہ اَور اَپنے اعمال کو دُرست کر لے۔‘ یرم 7:3; یرم 25:5; یرم 35:15; یوح 3:8لیکن وہ جَواب دیں گے، ’یہ تو فُضول ہے، کیونکہ ہم تو اَپنے اَپنے منصُوبوں پر چلتے رہیں گے۔ اَور ہم میں سے ہر ایک اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر چلتا رہے گا۔‘ “یرم 2:25

چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے،

کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟

کنواری اِسرائیل نے

نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔یرم 2:10

کیا لبانونؔ کی برف

جو چٹّان پر سے میدان میں بہتی ہے کبھی غائب ہو سکتی ہے؟

کیا اُس کے دُور دراز پہاڑی دریاؤں سے بہنے والا ٹھنڈا پانی،

کبھی سُوکھ سکتا ہے؟

لیکن میری قوم مُجھے بھُول گئی ہے؛

وہ نکمّے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں،

جِن کی وجہ سے وہ اَپنی نہایت قدیم راہوں میں،

ٹھوکر کھائی ہے۔

اَور شاہراہ چھوڑکر

پگڈنڈیوں میں گُمراہ ہو گئے ہیں۔یرم 6:16

جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ،

وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛

وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے،

اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔یرم 19:8; یرم 49:13; یرم 50:13

میں اُنہیں بادِ مشرق کی طرح،

اُن کے دُشمنوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛

اَور اُن کی مُصیبت کے دِن

میں اُنہیں اَپنا چہرہ نہیں بَلکہ پیٹھ دِکھاؤں گا۔“امثا 1:26

اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“ملاکی 2:7

اَے یَاہوِہ، میری طرف غور فرمائیں؛

اَور میرے دُشمن جو مُجھ پر اِلزام لگاتے ہیں اُن کی باتیں سُنیں!یرم 20:12

کیا نیکی کا بدلہ بدی سے دیا جائے؟

تَو بھی اُنہُوں نے میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے۔

یاد کیجئے کہ مَیں نے آپ کے حُضُور کھڑے ہوکر

اُن کے حق میں شفاعت کی

تاکہ آپ کا قہر اُن پر سے ٹل جائے۔پید 44:4; زبور 7:15; متی 22:15

لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛

اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔

اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛

اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں،

اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔زبور 109:9

جَب آپ حملہ آوروں کو اَچانک اُن کے خِلاف چڑھا لائیں،

تَب اُن کے گھروں سے چِلّاہٹ سُنایٔی دے،

کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا ہے،

اَور میرے پاؤں کے لیٔے پھندے لگائے ہیں۔زبور 35:7; لوق 20:20

لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں،

جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔

اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا،

نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔

بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛

اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔یرم 11:19; زبور 109:14