فلپFil فلپیوںFilipljanima, بابpoglavlje فلپیوں کے نام پولس کا خطPoslanica Filipljanima, بابpoglavlje 2

Prijevodi Usporedi

یگانگت کی ضرورت

کیا آپ کے درمیان مسیح میں حوصلہ افزائی، محبت کی تسلی، روح القدس کی رفاقت، نرم دلی اور رحمت پائی جاتی ہے؟ کلس 3:12اگر ایسا ہے تو میری خوشی اِس میں پوری کریں کہ آپ ایک جیسی سوچ رکھیں اور ایک جیسی محبت رکھیں، ایک جان اور ایک ذہن ہو جائیں۔ روم 15:5; فلپ 3:16خود غرض نہ ہوں، نہ باطل عزت کے پیچھے پڑیں بلکہ فروتنی سے دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھیں۔ لوق 14:11; روم 12:10ہر ایک نہ صرف اپنا فائدہ سوچے بلکہ دوسروں کا بھی۔1 کرنت 10:24

مسیح کی راہِ صلیب

وہی سوچ رکھیں جو مسیح عیسیٰ کی بھی تھی۔متی 11:29

وہ جو اللہ کی صورت پر تھا

نہیں سمجھتا تھا کہ میرا اللہ کے برابر ہونا

کوئی ایسی چیز ہے

جس کے ساتھ زبردستی چمٹے رہنے کی ضرورت ہے۔2 کرنت 4:4; کلس 1:15

نہیں، اُس نے اپنے آپ کو اِس سے محروم کر کے

غلام کی صورت اپنائی

اور انسانوں کی مانند بن گیا۔

شکل و صورت میں وہ انسان پایا گیا۔زبور 22:6; یشع 49:6; متی 20:28

اُس نے اپنے آپ کو پست کر دیا

اور موت تک تابع رہا،

بلکہ صلیبی موت تک۔متی 26:39; عبر 2:17

اِس لئے اللہ نے اُسے سب سے اعلیٰ مقام پر سرفراز کر دیا

اور اُسے وہ نام بخشا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،متی 28:18; عبر 1:4

تاکہ عیسیٰ کے اِس نام کے سامنے ہر گھٹنا جھکے،

خواہ وہ گھٹنا آسمان پر، زمین پر یا اِس کے نیچے ہو،یشع 45:23; روم 14:11; مکاش 5:14

اور ہر زبان تسلیم کرے کہ عیسیٰ مسیح خداوند ہے۔

یوں خدا باپ کو جلال دیا جائے گا۔یوح 13:13; 1 کرنت 8:6

روحانی ترقی کا راز

میرے عزیزو، جب مَیں آپ کے پاس تھا تو آپ ہمیشہ فرماں بردار رہے۔ اب جب مَیں غیرحاضر ہوں تو اِس کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ چنانچہ ڈرتے اور کانپتے ہوئے جاں فشانی کرتے رہیں تاکہ آپ کی نجات تکمیل تک پہنچے۔ کیونکہ خدا ہی آپ میں وہ کچھ کرنے کی خواہش پیدا کرتا ہے جو اُسے پسند ہے، اور وہی آپ کو یہ پورا کرنے کی طاقت دیتا ہے۔2 کرنت 3:5; عبر 13:21

سب کچھ بڑبڑائے اور بحث مباحثہ کئے بغیر کریں 1 پطر 4:9تاکہ آپ بےالزام اور پاک ہو کر اللہ کے بےداغ فرزند ثابت ہو جائیں، ایسے لوگ جو ایک ٹیڑھی اور اُلٹی نسل کے درمیان ہی آسمان کے ستاروں کی طرح چمکتے دمکتے امثا 4:18; متی 5:14اور زندگی کا کلام تھامے رکھتے ہیں۔ پھر مَیں مسیح کی آمد کے دن فخر کر سکوں گا کہ نہ مَیں رائیگاں دوڑا، نہ بےفائدہ جد و جہد کی۔فلپ 4:1

دیکھیں، جو خدمت آپ ایمان سے سرانجام دے رہے ہیں وہ ایک ایسی قربانی ہے جو اللہ کو پسند ہے۔ خدا کرے کہ جو دُکھ مَیں اُٹھا رہا ہوں وہ مَے کی اُس نذر کی مانند ہو جو بیت المُقدّس میں قربانی پر اُنڈیلی جاتی ہے۔ اگر میری نذر واقعی آپ کی قربانی یوں مکمل کرے تو مَیں خوش ہوں اور آپ کے ساتھ خوشی مناتا ہوں۔ 2 تیمت 4:6آپ بھی اِسی وجہ سے خوش ہوں اور میرے ساتھ خوشی منائیں۔

تیمُتھیُس اور اِپَفرُدِتس کو فلپّیوں کے پاس بھیجا جائے گا

مجھے اُمید ہے کہ اگر خداوند عیسیٰ نے چاہا تو مَیں جلد ہی تیمُتھیُس کو آپ کے پاس بھیج دوں گا تاکہ آپ کے بارے میں خبر پا کر میرا حوصلہ بھی بڑھ جائے۔ اعما 16:1کیونکہ میرے پاس کوئی اَور نہیں جس کی سوچ بالکل میری جیسی ہے اور جو اِتنی خلوص دلی سے آپ کی فکر کرے۔ دوسرے سب اپنے مفاد کی تلاش میں رہتے ہیں اور وہ کچھ نظرانداز کرتے ہیں جو عیسیٰ مسیح کا کام بڑھاتا ہے۔ 1 کرنت 10:24لیکن آپ کو تو معلوم ہے کہ تیمُتھیُس قابلِ اعتماد ثابت ہوا، کہ اُس نے میرا بیٹا بن کر میرے ساتھ اللہ کی خوش خبری پھیلانے کی خدمت سرانجام دی۔ اعما 16:2چنانچہ اُمید ہے کہ جوں ہی مجھے پتا چلے کہ میرا کیا بنے گا مَیں اُسے آپ کے پاس بھیج دوں گا۔ اور میرا خداوند میں ایمان ہے کہ مَیں بھی جلد ہی آپ کے پاس آؤں گا۔

لیکن مَیں نے ضروری سمجھا کہ اِتنے میں اِپَفرُدِتس کو آپ کے پاس واپس بھیج دوں جسے آپ نے قاصد کے طور پر میری ضروریات پوری کرنے کے لئے میرے پاس بھیج دیا تھا۔ وہ میرا سچا بھائی، ہم خدمت اور ساتھی سپاہی ثابت ہوا۔ مَیں اُسے اِس لئے بھیج رہا ہوں کیونکہ وہ آپ سب کا نہایت آرزومند ہے اور اِس لئے بےچین ہے کہ آپ کو اُس کے بیمار ہونے کی خبر مل گئی تھی۔ اور وہ تھا بھی بیمار بلکہ مرنے کو تھا۔ لیکن اللہ نے اُس پر رحم کیا، اور نہ صرف اُس پر بلکہ مجھ پر بھی تاکہ میرے دُکھ میں اضافہ نہ ہو جائے۔ اِس لئے مَیں اُسے اَور جلدی سے آپ کے پاس بھیجوں گا تاکہ آپ اُسے دیکھ کر خوش ہو جائیں اور میری پریشانی بھی دُور ہو جائے۔ چنانچہ خداوند میں بڑی خوشی سے اُس کا استقبال کریں۔ اُس جیسے لوگوں کی عزت کریں، 1 تھس 5:12کیونکہ وہ مسیح کے کام کے باعث مرنے کی نوبت تک پہنچ گیا تھا۔ اُس نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی تاکہ آپ کی جگہ میری وہ خدمت کرے جو آپ نہ کر سکے۔