بنی اِسرائیل کا خُدا کو ترک کرنا
”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو:
”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت،
اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے،
کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے،
جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔حزقی 16:8; ہوشی 9:10