یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 4
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے بنی اِسرائیل، اگر تُم لَوٹنا چاہتے ہو،
تو میرے پاس واپس لَوٹ آؤ۔
اگر تُم اَپنے مکرُوہ بُتوں کو میری نظروں سے دُور کر دو
اَور مزید گُمراہ نہ ہو،
اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے
’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘
تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی،
اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“است 6:13; است 10:20; یشع 45:25
یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں سے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”اَپنے بنجر زمین والے دِل پر ہل چلاؤ
اَور کٹیلی جھاڑیوں میں عُمدہ بیج مت بوؤ۔ہوشی 10:12
اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں،
یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو،
ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو،
ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث،
میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا،
اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔است 10:16; یرم 21:12
شمال کی جانِب سے آنے والی آفت
”یہُودیؔہ میں مُنادی کرو اَور یروشلیمؔ میں یہ اعلان کرو،
’سارے مُلک میں نرسنگا پھُونکو،‘
بُلند آواز سے پُکارو،
’آؤ ہم جمع ہُوں!
اَور مُستحکم شہروں میں پناہ لیں!‘یرم 8:14
صِیّونؔ کی طرف چلنے کے لیٔے عَلم اُٹھاؤ!
بِنا تاخیر پناہ کے لیٔے بھاگ چلو!
کیونکہ مَیں شمال کی جانِب سے ایک آفت،
بَلکہ نہایت شدید تباہی لا رہا ہُوں۔“یرم 1:14
ایک شیرببر اَپنی ماند سے نکل پڑا ہے؛
اَور قوموں کو تباہ کرنے والا روانہ ہو چُکاہے۔
وہ اَپنی جگہ سے کُوچ کر چُکاہے
تاکہ تمہارے مُلک کو اُجاڑ دے۔
تمہارے شہر ویران ہو جایٔیں گے
اَور اُن میں کویٔی باشِندہ نہ ہوگا۔یشع 5:29; یشع 34:5; یرم 2:15
چنانچہ ٹاٹ پہن لو،
اَور ماتم اَور ماتم کرو،
کیونکہ یَاہوِہ کا قہر شدید
ہم پر سے نہیں ٹلا ہے۔یرم 6:26
”اُس دِن اَیسا ہوگا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”بادشاہ اَور اعلیٰ افسران بے دِل ہو جائیں گے،
کاہِنؔ حیرت زدہ،
اَور نبی سراسیمہ ہوں گے۔“حزقی 32:10
تَب مَیں نے کہا، ”افسوس، یَاہوِہ قادر، آپ نے تو یقیناً اِس قوم کو اَور یروشلیمؔ کو یہ کہہ کر دغا دی، ’تُم سلامت رہوگے،‘ جَب کہ تلوار ہماری گردن پر ہے۔“یرم 6:14
اُس وقت اِس قوم سے اَور یروشلیمؔ کے لوگوں سے یہ فرمایا جائے گا، ”بیابان کے بنجر ٹیلوں سے میری قوم کی جانِب جھُلسانے والی لُو چل رہی ہے جو اناج پھٹکنے اَور صَاف کرنے کے لیٔے نہیں ہے؛ یرم 18:17; یرم 51:1اِس سے بھی زِیادہ تُند ہَوا میرے حُکم سے چلے گی۔ اَب مَیں تمہارے خِلاف فیصلہ سُناتا ہُوں۔“یرم 1:16
دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے،
اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں،
اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔
ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!حبق 1:8
اَے یروشلیمؔ، اَپنے دِل کی بدی کو دھو ڈال تاکہ تُم نَجات پاؤ۔
تُم کب تک اَپنے دِل میں بُرے خیالات کو جگہ دوگے؟یشع 1:16
دانؔ سے ایک صدا اعلان کرتی ہے،
اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں سے مُصیبت کی خبر آ رہی ہے۔یرم 8:16
”مُختلف قوموں کو خبردار کر دو،
اَور یروشلیمؔ کو بھی آگاہ کر دو،
’محاصرہ کرنے والا لشکر دُور دراز مُلک سے آ رہاہے،
وہ یہُودیؔہ کے شہروں کے خِلاف للکار رہے ہیں۔یرم 2:15
وہ کھیت کے رکھوالوں کی مانند اُسے چاروں طرف سے گھیر رہے ہیں،
کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے،‘ “
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،
”تمہارے چال چلن اَور اعمال کی وجہ سے ہی
یہ مُصیبت تُم پر آن پڑی ہے۔
یہی تمہاری سزا ہے،
یہ کتنا تلخ ہے!
اَور کس طرح دِل کو چھید ڈالتی ہے!“
ہائے، ہائے، میرا دِل
اَندر ہی اَندر تکلیف سے کراہتا ہے!
میں درد میں تڑپ رہا ہُوں۔
ہائے، میرے دِل کی کُوفت!
مَیں خاموش نہیں رہ سَکتا۔
کیونکہ مَیں نے نرسنگے کی آواز؛
اَور جنگ کی للکار سُنی ہے۔یشع 22:4; یرم 9:1
مُصیبت پر مُصیبت آ رہی ہے؛
تمام مُلک تباہ ہو چُکاہے۔
میرے خیمے پل بھر میں،
اَور میری پناہ گاہ اَچانک تباہ کر دیئے گیٔے۔
مَیں کب تک جنگ کا عَلم دیکھتا رہُوں
اَور نرسنگے کی آواز سُنتا رہُوں؟
”کیونکہ میری قوم احمق ہیں؛
وہ مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے۔
وہ نادان بچّے ہیں؛
جِن میں کچھ بھی سمجھ نہیں۔
وہ بدی کرنے میں ماہر ہیں؛
لیکن نیکی کرنا نہیں جانتے۔“لوق 16:4
مَیں نے زمین پر نظر کی،
وہ بے ڈول اَور سُنسان تھی؛
اَور افلاک پر نگاہ ڈالی اَور پایا،
وہ بے نُور تھے۔یشع 5:30
مَیں نے پہاڑوں پر نظر کی،
اَور دیکھا کہ وہ کانپ رہے تھے اَور سارے پہاڑ لرزہ رہے تھے۔
مَیں نے غور فرمایا کہ وہاں کویٔی شخص مَوجُود نہیں تھا؛
اَور آسمان کے سَب پرندے اُڑ گئے تھے۔یرم 9:10; یرم 50:3
مَیں نے نظر اُٹھائی تو دیکھا کہ زرخیز زمین بیابان ہو چُکی تھی؛
اَور اِس مُلک کے سَب شہر
یَاہوِہ اَور اُن کے قہر شدید کی وجہ سے تباہ ہو چُکے ہیں۔یرم 2:7
یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے:
”تمام مُلک تباہ ہو جائے گا،
مگر میں اُسے مُکمّل طور پر برباد نہ کروں گا۔حزقی 12:20; حزقی 14:22; یرم 5:10
اِس لیٔے زمین ماتم کرےگی
اَور اُوپر آسمان تاریک ہو جایٔیں گے،
کیونکہ مَیں جو فرما چُکا ہُوں، اَب اُسے بدلوں گا نہیں،
مَیں نے جو طے کر لیا ہے، اَب اُس سے پھروں گا نہیں۔“یرم 18:8
گُھڑسواروں اَور تیر اَندازوں کے شور سے
ہر شہر کے لوگ بھاگ رہے ہیں۔
کچھ لوگ گھنے جنگلوں میں چھُپ جاتے ہیں؛
کچھ چٹّانوں پر چڑھ جاتے ہیں۔
تمام شہر ویران ہو چُکے ہیں؛
اَور اُن میں کویٔی بھی باشِندہ نہیں۔یرم 4:25
اَے ویران ہُوئی بستی، تُو کیا کر رہی ہے؟
تُونے سُرخ لباس کیوں پہن رکھا ہے؟
اَور زرّیں زیوروں سے کیوں آراستہ ہُوئی ہے؟
تُم نے اَپنی آنکھوں میں سُرمہ کیوں لگا رکھا ہے؟
تُم خوامخواہ اَپنے آپ کو آراستہ کر رہی ہو۔
تمہارے عاشق اَب تُمہیں حقیر جانتے ہیں؛
وہ تو اَب تمہاری جان کے پیچھے پڑے ہیں۔
مُجھے ایک پہلوٹھا بچّہ پیدا کرنے والی،
زچّہ کے چِلّانے کی آواز سُنائی دے رہی ہے،
یہ صِیّونؔ کی بیٹی کی چِلّاہٹ ہے،
جو سانس لینے کو ہانپ رہی ہے وہ اَپنے ہاتھ پھیلا کر لوگوں سے کہہ رہی ہے،
”افسوس! میں بے ہوش ہو رہی ہوں
میری جان قاتلوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔“نوحہ 1:20; یرم 6:24; یرم 13:21