یہوGs یہوشعGiosuè, بابcapitolo یہوشع کی کتابLibro di Giosuè, بابcapitolo 21

Traduzioni Confronta

لیویوں کے شہر

تَب لیویوں کے آبائی گھرانوں کے سردار الیعزرؔ کاہِنؔ، یہوشُعؔ بِن نُونؔ اَور بنی اِسرائیل کے قبیلوں کے دُوسرے آبائی گھرانوں کے سرداروں کے پاس آئے اَور مُلکِ کنعانؔ کے شیلوہؔ شہر میں اُن سے کہنے لگے، یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت یہ حُکم دیا تھا، ”تُم ہمیں رہنے کے لیٔے شہر اَور ہمارے مویشیوں کے لیٔے چراگاہیں دو۔“گنت 35:2

چنانچہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اَپنی اَپنی مِیراث میں سے حسب ذیل شہر اَور چراگاہیں لیویوں کو دیں،1 توار 6:64

  • پہلا قُرعہ قُہاتیوں کی برادریوں کے حق میں نِکلا جو لیوی تھے اَور اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل سے تھے۔ اُنہیں یہُوداہؔ شمعُونؔ اَور بِنیامین کے قبیلوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔2 توار 31:15
  • اَور باقی بنی قُہات کو اِفرائیمؔ دانؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کی برادریوں سے دس شہر دئیے گیٔے۔
  • بنی گیرشون کو یِسَّکاؔر آشیر نفتالی اَور باشانؔ میں بسے ہُوئے منشّہ کے نِصف قبیلہ کی برادریوں سے تیرہ شہر دئیے گیٔے۔
  • بنی مِراریؔ کو رُوبِنؔ گادؔ اَور زبُولُون کے قبیلوں سے اُن کی برادریوں کے مُطابق بَارہ شہر ملے۔

چنانچہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے مَوشہ کی مَعرفت دئیے ہُوئے حُکم کے مُطابق لیویوں کو یہ شہر اَور اُن کی چراگاہیں دے دیں۔

  • یہُوداہؔ اَور شمعُونؔ کے قبیلوں سے اُنہُوں نے حسب ذیل شہر عنایت کئے جِن کے نام درج کئے گیٔے ہیں، (یہ شہر اَہرونؔ کی نَسل کے اُن لوگوں کے لیٔے تھے جو لیویوں کے قُہاتی برادری کے تھے کیونکہ پہلا قُرعہ اُن کے نام کا تھا)۔1 توار 6:54
  • اُنہُوں نے یہُوداہؔ کے کوہستانی مُلک میں قِریت اربعؔ (یعنی حِبرونؔ) اُس کے گِردونواح کی چراگاہوں سمیت اُنہیں دیا۔ (اربعؔ عناق کا آباؤاَجداد تھا) یہو 14:13; یہو 15:13لیکن اُس شہر کے اطراف کے کھیت اَور دیہات اُنہُوں نے یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کو اُس کی مِیراث کے طور پر دئیے۔ 1 توار 6:56چنانچہ اُنہُوں نے اَہرونؔ کاہِنؔ کی نَسل کو حِبرونؔ (جو قتل کے مُلزم کی پناہ کا شہر تھا) لِبناہؔ، یہو 10:29یتّیرؔ، اِشتموُعؔ، حولونؔ، دبیرؔ، عینؔ، یُوطّہؔ اَور بیت شِمِشؔ یہ نَو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت اُن دو قبیلوں کی طرف سے دئیے۔یہو 15:10; 1 سمو 6:9
  • اَور بِنیامین کے قبیلہ سے
  • گِبعونؔ، گِبعؔ 2 سمو 2:12; یرم 28:1عناتوت اَور علمونؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے۔1 سلا 2:26; یشع 10:30; یرم 1:1

اِس طرح اَہرونؔ کی نَسل کے کاہِنوں کو کل تیرہ شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔

لیویوں کے بقیّہ قُہاتی برادریوں کو اِفرائیمؔ کے قبیلہ کے شہر دئیے گیٔے۔1 توار 6:61

  • اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں:
  • اُنہیں شِکیمؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا) اَور گِزرؔ، یہو 20:7قِبِضَیمؔ اَور بیت حَورُونؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
  • اَور دانؔ کے قبیلہ سے بھی اُنہیں
  • اِلتِقیہؔ، گِبّتون، ایّالونؔ اَور گاتؔھ رِمّونؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت ملے۔
  • منشّہ کے نِصف قبیلہ سے اُنہیں
  • تعناکؔ اَور گاتؔھ رِمّونؔ، یہ دو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت ملے۔قض 1:27

یہ سبھی دس شہر اُن کی چراگاہوں سمیت بنی قُہات کی بقیّہ برادریوں کو دئیے گیٔے۔

بنی گیرشون کی لیوی برادریوں کو،

  • منشّہ کے نِصف قبیلہ سے باشانؔ میں
  • گولانؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا) اَور بِعستِراہؔ، یہ دو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے؛1 توار 6:62; یہو 20:8
  • یِسَّکاؔر کے قبیلہ سے
  • قِشیونؔ، دبیرتؔ، یرموتؔ اَور عینؔ گنّیمؔ، یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
  • آشیر کے قبیلہ سے
  • مِشالؔ، عبدونؔ، 1 توار 6:74حِلقتؔ اَور رحوبؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
  • نفتالی کے قبیلہ سے گلِیل میں کا
  • قِدِشؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، حمّوتؔ دُور اَور قرتانؔ یہ تین شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔یہو 20:7

لہٰذا گیرشونیوں کی برادریوں کے کل شہر اُن کی چراگاہوں سمیت تیرہ تھے۔

بنی مِراریؔ کی برادریوں کو (یعنی بقیّہ لیویوں کو)،

  • زبُولُون کے قبیلہ سے،
  • یُقنِعامؔ، قرتاہؔ، 1 توار 6:63دِمنہؔ اَور نحلالؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
  • رُوبِنؔ کے قبیلہ سے
  • بضرؔ، یہصہؔ، قدیموتؔ اَور مِفعتؔ یہ چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔
  • گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں
  • راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ، یہو 20:8حِشبونؔ اَور یعزیرؔ یہ کُل چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دئیے گیٔے۔یرم 49:3

چنانچہ مِراریؔ کی برادریوں کو جو لیویوں کے بچے ہُوئے لوگ تھے کل بَارہ شہر قُرعہ کے ذریعہ دئیے گیٔے۔

بنی اِسرائیل کی اَپنی مِلکیّت کے درمیان لیویوں کے کل اڑتالیس شہر تھے جو اَپنی اَپنی چراگاہوں سمیت تھے۔ گنت 35:7اِن میں سے ہر ایک شہر کے گِردونواح میں چراگاہیں تھیں۔ یہ سَب شہر اَیسے ہی تھے۔گنت 35:5

چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو وہ سارا مُلک دے دیا جسے اُس نے اُن کے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی اَور وہ اُس پر قابض ہوکر اُس میں بس گیٔے۔ پید 12:7; پید 13:17اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُس قَسم کے مُطابق جو اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد سے کھائی تھی چاروں طرف سے آرام دیا اَور اُن کے دُشمنوں میں سے کویٔی بھی اُن کے سامنے ٹِک نہ سَکا؛ یَاہوِہ نے اُن کے سَب دُشمنوں کو اُن کے حوالہ کر دیا۔ یہو 22:4جتنے اَچھّے وعدے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے گھرانے سے کئے تھے اُن میں سے ایک بھی نہ چھوٹا۔ ہر وعدہ پُورا ہُوا۔1 سمو 3:19; یشع 34:16; مرق 7:30