احباLv احبارLevitico, بابcapitolo احبار کی کتابLibro del Levitico, بابcapitolo 8

Traduzioni Confronta

اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کا مَسح

اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور ساتھ میں اُن کے لباس، مَسح کا تیل، گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے اَور دو بے عیب مینڈھے اَور ایک ٹوکری میں بے خمیری روٹیاں لے آؤ، خرو 28:1; احبا 9:18; احبا 9:22اَور ساری جماعت کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع کرو۔“ اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا اَور جماعت خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع ہو گئی۔

تَب مَوشہ نے جماعت سے فرمایا، ”جِس کام کو پُورا کرنے کا حُکم یَاہوِہ نے دیا ہے وہ یہ ہے۔“ پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو سامنے پیش کیا اَور اُنہیں پانی سے غُسل دِلایا۔ خرو 28:1; خرو 40:12اَور مَوشہ نے اَہرونؔ کو کرتا پہناکر اُن پر کمربند لپیٹا اَور اُن کو لباس پہناکر اُس پر افُود لگایا اَور افُود کے کمربند کو جسے کسی ماہر کاریگر نے بُنا تھا اُس پر کس کر لپیٹ دیا۔ اَور پھر اَہرونؔ کو سینہ بند پہنایا اَور اُس میں اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ لگا دئیے۔ پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے سَر پر عمامہ رکھ کر اُس پر سامنے کی طرف سونے کی تختی یعنی مُقدّس تاج لگا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

پھر مَوشہ نے مَسح کا تیل لیا اَور مَسکن کو اَور اُس کے اَندر کی ہر چیز کو مَسح کیا اَور یُوں اُن کو مُقدّس کیا۔ خرو 30:25; گنت 7:1اَور کُچھ مَسح کا تیل لے کر اُسے سات بار مذبح پر چھِڑکا، مذبح اَور اُس کے تمام ظروف، پانی کے حوض اَور اُس کی چوکی کو مَسح کرکے اُن کو مُقدّس کیا۔ پھر اَہرونؔ کو مُقدّس کرنے کے لیٔے مَسح کے تیل میں سے کچھ لیا اَور اُسے اُن کے سَر پر ڈال کر اُن کا مَسح کیا۔ خرو 29:7; گنت 35:25; زبور 133:2پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے بیٹوں کو سامنے بُلایا اَور اُن کو چوغے پہنائے اَور اُن پر کمرکاپٹکہ لَپیٹا اَور اُن کے سَروں پر ٹوپیاں پہنا دیں؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

پھر مَوشہ گُناہ کی قُربانی کے لیٔے بچھڑا لایٔے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر ہاتھ رکھے خرو 29:10اَور مَوشہ نے اُس بچھڑے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَپنی اُنگلی سے اُسے مذبح کے تمام سینگوں پر لگایا تاکہ مذبح پاک ہو جائے اَور باقی خُون کو اُس نے مذبح کے پایہ پر اُنڈیل دیا اَور اِس طرح اُس نے کفّارہ دے کر مذبح کو مُقدّس کیا۔ 2 توار 29:22; خرو 29:16اَور مَوشہ نے آنتوں کے اُوپر کی ساری چربی اَور جگر پر کی جھِلّی اَور دونوں گُردوں کو اُن کی چربی سمیت لے کر اُنہیں مذبح پر جَلا دیا۔ احبا 3:4لیکن بچھڑے کو اُس کی کھال اَور اُس کے گوشت اَور گوبر سمیت چھاؤنی سے باہر آگ میں جَلا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

اَور پھر مَوشہ سوختنی نذر کے لیٔے مینڈھے کو سامنے لائے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھے۔ خرو 29:15پھر مَوشہ نے اُس مینڈھے کو ذبح کیا اَور اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ اَور مَوشہ نے اِس مینڈھے کو کاٹ کر اُس کے ٹکڑے کئے اَور اُس کے سَر، ٹُکڑوں اَور چربی کو جَلا دیا۔ اَور مَوشہ نے اُس مینڈھے کی آنتوں اَور پایوں کو پانی سے دھویا اَور پُورے مینڈھے کو مذبح پر جَلا دیا۔ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی آتِشی قُربانی ہے جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔خرو 29:18; احبا 1:9

اَور پھر مَوشہ دُوسرے تخصیصی مینڈھے کو سامنے لائے اَور اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے اُس کے سَر پر اَپنے ہاتھ رکھے خرو 29:19اَور مَوشہ نے اُس مینڈھے کو ذبح کیا اَور اُس کا کچھ خُون لے کر اَہرونؔ کے داہنے کان کی لَو پر اَور داہنے ہاتھ اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگایا۔ احبا 14:14اَور مَوشہ اَہرونؔ کے بیٹوں کو بھی سامنے لایٔے اَور اُس خُون میں سے کچھ اُن کے داہنے کانوں کی لَو پر اَور اُن کے داہنے ہاتھوں اَور داہنے پاؤں کے انگُوٹھوں پر لگایا۔ اَور پھر اُنہُوں نے باقی خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیا۔ اَور مَوشہ نے چربی اَور موٹی دُم اَور آنتوں کے اُوپر کی ساری چربی اَور جِگر کے اُوپر کی جھِلّی اَور دونوں گُردوں، اَور اُن کی چربی اَور داہنی ران کو لیا۔ خرو 29:22اَور یَاہوِہ کے حُضُور رکھی بے خمیری روٹی کی ٹوکری میں سے اُس نے ایک بے خمیری روٹی اَور زَیتُون کے تیل سے سنی ہُوئی ایک روٹی اَور تیل سے بنا ہُوا ایک کُلچہ لے کر اُنہیں چربی اَور داہنی ران پر رکھا۔ خرو 29:23اَور مَوشہ نے اِن سَب کو اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے ہاتھوں پر رکھ کر اُن کو ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلایا۔ اَور پھر مَوشہ نے اُنہیں اُن کے ہاتھوں سے لے کر مذبح پر سوختنی نذر کے ساتھ بطور تخصیصی قُربانی جَلا دیا تاکہ جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا یَاہوِہ کے لیٔے یہ ایک فرحت بخش خُوشبو والی غِذا کی آتِشی قُربانی ہو۔ احبا 1:9اَور مَوشہ نے مینڈھے کا سینہ بھی لیا جو کہ اُس تخصیصی مینڈھے میں سے مَوشہ کا حِصّہ تھا، اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر ہلایا؛ جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔خرو 29:24; احبا 7:33

اَور پھر مَوشہ نے مَسح کرنے کا کچھ تیل اَور مذبح سے کچھ خُون لے کر اَہرونؔ پر اَور اُن کے لباس پر اَور اُن کے بیٹوں پر اَور اُن کے لباسوں پر چھِڑکا۔ اِس طرح مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے لباس کو اَور اُن کے بیٹوں اَور اُن کے لباسوں کو مُقدّس کیا۔خرو 29:21

اَور پھر مَوشہ نے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں سے فرمایا، ”اِس گوشت کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر اُبالو اَور اُسے وہیں اُس روٹی کے ساتھ کھاؤ جو تخصیصی نذر کی ٹوکری میں ہے، جَیسا کہ مُجھے خُدا کی طرف سے حُکم دیا گیا تھا، ’اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے اُسے کھایٔیں۔‘ خرو 29:32; احبا 24:9; متی 12:4; مرق 2:26; لوق 6:4اَور پھر باقی بچے ہویٔے گوشت اَور روٹی کو جَلا دینا۔ اَور سات دِن تک خیمہ اِجتماع کے دروازہ سے باہر نہ جانا، جَب تک تمہارے مَسح کی مُدّت پُوری نہ ہو جائے کیونکہ تمہاری مَسح کی مُدّت سات دِن کی ہوگی۔ اَورجو کچھ آج کیا گیا ہے اُس کا حُکم یَاہوِہ نے دیا تھا تاکہ تمہارے لیٔے کفّارہ ہو۔ اَور تُم لازماً سات دِن تک دِن اَور رات خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر ہی ٹھہرے رہنا اَور یَاہوِہ کا حُکم ماَننا تاکہ تُم مرنے سے بچے رہو کیونکہ مُجھے اَیسا ہی حُکم دیا گیا ہے۔“احبا 10:7

لہٰذا اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں نے وہ سَب کچھ یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق کیا جو یَاہوِہ نے مَوشہ کی مَعرفت دیا تھا۔