امثاPro امثالPřísloví, بابkapitola امثال کی کتابKniha přísloví, بابkapitola 9

Překlady Porovnat

حِکمت اَور حماقت کی دعوتیں

حِکمت نے اَپنا گھر بنا لیا؛

اُس نے اَپنے ساتوں سُتون تراش لیٔے ہیں۔1 تیمت 3:15; عبر 3:6; مکاش 3:12

اُس نے اَپنا قُربانی کا گوشت پکا لیا اَور اَپنے جام میں شراب اُنڈیل لی ہے؛

اَور اَپنا دسترخوان بھی آراستہ کر لیا ہے۔

وہ اَپنی سہیلیوں کو اُس خبر کے ساتھ روانہ کر چُکی ہے

اَور خُود بھی شہر کے بالا ترین مقام سے پُکار رہی ہے۔لوق 14:16

”جو کوئی سادہ دِل ہے وہ یہاں آ جائے!“

نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے:متی 11:25; 1 کرنت 1:27

”آؤ، میرے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاؤ۔

اَور میرے تیّار کئے ہُوئے جامِ شراب میں سے شراب لے کر پیو۔یوح 6:48; یشع 55:1

سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛

اَور فہم کی راہ پر چلو۔“طط 2:12

جو کسی ٹھٹّھےباز کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ ذِلّت کا مُنہ دیکھتا ہے؛

اَورجو بدکار کو تنبیہ کرتا ہے گالِیاں کھاتا ہے۔

ٹھٹّھےباز کو مت ڈانٹو، اَیسا نہ ہو وہ تُم سے نفرت کرنے لگے؛

لیکن دانشمند کو ڈانٹ تو وہ تُم سے مَحَبّت رکھےگا۔امثا 15:12; متی 7:6

اَور تُم سے تربّیت پا کر اَور بھی دانا ہو جائے گا؛

صادق کو تعلیم دو، تو اُس کے علم میں اِضافہ ہوگا۔امثا 27:6

یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے،

اَور اُس قُدُّوس خُدا کا عِرفان ہی دانش ہے۔امثا 1:7

کیونکہ میری بدولت تمہارے ایّام بڑھ جایٔیں گے،

اَور تمہاری زندگی کے بَرس زِیادہ ہو جایٔیں گے۔امثا 10:27

اگر تُم دانشمند ہو تو تمہاری دانشمندی تمہارا اجر ہے؛

اَور اگر تُم دانش کا مذاق اُڑاتے ہو، تُم خُود ہی بھگتوگے۔

بےوقُوف عورت شور مچاتی ہے؛

وہ نادان ہے اَور کچھ نہیں جانتی۔

وہ اَپنے گھر کے دروازہ پر،

اَور شہر کے کسی اُونچے مقام پر بیٹھ جاتی ہے،

اَور اُن راہ گیروں کو،

جو اَپنے اَپنے راستہ پر سیدھے چلے جا رہے ہیں، یہ کہہ کر پُکارتی ہے کہ

”جو کوئی سادہ دِل ہے، وہ یہاں آ جائے!“

نادان لوگوں سے وہ یہ کہتی ہے،

”چوری کا پانی میٹھا ہوتاہے؛

اَور پوشیدگی کی روٹی لذیذ ہوتی ہے!“امثا 20:17

لیکن اَیسے جاہل لوگ شاید ہی جانتے ہیں کہ وہاں جانے والے دَم توڑ چُکے ہیں،

اَور اُس عورت کے مہمان پاتال کی گہرائی میں پہُنچ چُکے ہیں۔امثا 7:27