یرمارمیا یرمیاہارمیا, باب یرمیاہ کی نبوتارمیا, باب 6

ترجمه‌ها مقایسه

یروشلیمؔ کا محاصرہ

”اَے بنی بِنیامین، پناہ کے لیٔے بھاگ جاؤ!

یروشلیمؔ سے بھاگ جاؤ!

تقوعؔ شہر میں نرسنگا پھُونکو!

اَور بیت ہکرمؔ میں خطرہ والے آتِشی دھوئیں کے عَلم بُلند کرو؛

کیونکہ شمالی جانِب سے آنے والی بڑی آفت،

اَور شدید تباہی لیٔے آ رہی ہے۔گنت 10:9; یرم 4:5

میں صِیّونؔ کی نازک اَور

نہایت حسین بیٹی کو تباہ کروں گا۔

چرواہے اَپنے گلّوں کے ساتھ اُس پر چڑھ آئیں گے؛

اَور اُس کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں گے،

اُن میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے حِصّہ میں ریوڑوں کو چَرائے گا۔“یرم 12:10

”اُس کے خِلاف جنگ کی تیّاری کرو!

اُٹھو، ہم دوپہر کو حملہ کریں!

لیکن افسوس ہم پر! دِن ڈھلتا جا رہاہے،

اَور شام کے سائے لمبے ہوتے جا رہے ہیں۔یرم 51:27

لہٰذا اُٹھو، اَب ہم رات ہی کو حملہ کریں

اَور اُس کے محلوں کو ڈھا دیں!“

کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ6‏:6 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”درخت کاٹ ڈالو،

اَور یروشلیمؔ کے اطراف محاصرہ کرنے والے دمدمہ باندھو۔

یہ شہر سزا کا مُستحق ہے؛

کیونکہ اِس میں ظُلم ہی ظُلم بھرا ہُواہے۔یشع 5:7

جِس طرح کنوئیں میں سے پانی نکلتا رہتاہے،

اُسی طرح اِس شہر میں بدکاریاں جاری ہیں۔

تشدّد اَور تباہی کی صدائیں اُس میں گونجتی رہتی ہیں؛

مُجھے بیماری اَور زخم ہمیشہ دِکھائی دیتے رہتے ہیں۔یرم 9:3

اَے یروشلیمؔ، تربیّت پذیر ہو،

ورنہ میں تُم سے مُنہ موڑ لُوں گا

اَور تمہاری زمین کو ویران کر ڈالوں گا

تاکہ وہاں پھر کویٔی آباد نہ ہو سکے۔“

قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”وہ بنی اِسرائیل کے باقی بچے لوگوں کو

انگور کی طرح ڈھونڈ کر توڑ لیں گے؛

تُو انگور توڑنے والے کی مانند،

پھر سے اَپنا ہاتھ شاخوں میں ڈال۔“یرم 8:13; یرم 17:6

میں کس سے کہُوں اَور کسے خبردار کروں؟

میری بات کون سُنے گا؟

اُن کے کان نامختون ہیں

اِس لیٔے وہ سُن نہیں سکتے۔

یَاہوِہ کا کلام اُنہیں ناگوار گزرتا ہے؛

اُنہیں اِس میں کویٔی دلچسپی نہیں۔اعما 7:51

لیکن مَیں یَاہوِہ کے قہر سے لبریز ہُوں،

اَور اِسے قابُو میں رکھنا میرے لئے اَب مُشکل ہو رہاہے۔

”اَپنا یہ قہر گلیوں میں بچّوں پر

اَور جَوانوں کی جماعت پر اُنڈیل دو؛

کیونکہ خَاوند اَپنے بیوی کے ساتھ،

اَور ضعیف اَور عمر رسیدہ، بھی اُس قہر میں مبتلا ہوں گے۔یرم 7:20

اُن کے مکانات، اُن کے کھیت اَور اُن کی بیویاں

دُوسروں کی ہو جائیں گی،

کیونکہ مَیں اَپنا ہاتھ اِس مُلک کے باشِندوں کے خِلاف بڑھاؤں گا،“

یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔است 28:30

”کیونکہ اُن میں چُھوٹوں سے لے کر بڑوں تک،

سبھی اَپنے مفاد کے لالچی ہیں؛

اَور نبی سے لے کر کاہِنؔ تک،

سبھی دغاباز ہیں۔یشع 56:11; یرم 8:10

وہ میری قوم کے زخموں پر اِس طرح پٹّی باندھتے ہیں

گویا وہ مَعمولی زخم ہُوں۔

’اَور سلامتی، سلامتی کہتے ہیں،‘

جَب کہ کچھ بھی سلامتی نہیں ہے۔یرم 8:11; یرم 23:17

کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟

نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں،

وہ شرمانا جانتے ہی نہیں۔

اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛

اِس لئے جَب مَیں اُنہیں سزا دُوں گا، تَب وہ ٹھوکر کھا کر گریں گے،“

یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔یرم 18:11

یَاہوِہ فرماتے ہیں:

”چوراہوں پر کھڑے ہوکر دیکھو؛

اَور قدیم راہوں کی بابت دریافت کرو،

پُوچھو کہ سَب سے بہترین راستہ کون سا ہے اَور اُسی راہ پر چلو،

تَب تمہاری جان راحت پایٔے گی۔

لیکن تُم نے اعلان کیا، ’ہم اُس راہ پر نہ چلیں گے۔‘یرم 18:15; متی 11:29

تَب مَیں نے تُم پر نگہبان مُقرّر کئے اَور فرمایا،

’نرسنگے کی آواز کو غور سے سُننا!‘

لیکن تُم نے ضِد کی، ’ہم نہیں سُنیں گے۔‘یشع 62:6

اِس لیٔے، اَے قوموں! سُنو؛

اَور اَے اہلِ جماعت، دیکھو،

کہ اُن کا حَشر کیا ہوگا۔

اَے زمین، سُن،

مَیں اِس قوم پر اَیسی آفت لا رہا ہُوں،

جو خُود اُن کے سازشوں کا پھل ہے،

کیونکہ اُنہُوں نے میرے کلام پر غور نہ کیا

اَور میرے آئین کو مُسترد کر دیا۔گنت 14:35; یشع 1:2

کیا فائدہ ہے اُس بخُور کا جو میرے لئے مُلکِ شیبا سے،

اَور اُس خُوشبودار جڑی بُوٹیوں کی جو دُور دراز کے مُلکوں سے لائی جاتی ہیں؟

تمہاری سوختنی نذریں مُجھے پسند نہیں؛

اَور نہ ہی تمہارے ذبیحے سے مُجھے خُوشی۔“یشع 1:11; عاموس 5:21; میکاہ 6:7

اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”دیکھو، مَیں اِس قوم کے آگے ٹھوکر کھِلانے والا پتّھر رکھوں گا۔

اَور باپ اَور بیٹے ہمسائے اَور دوست دونوں

اُن سے ٹھوکر کھا کر ہلاک ہو جائیں گے۔“

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”دیکھو، شمالی مُلک سے

ایک لشکر آ رہاہے؛

زمین کے دُور دراز علاقے سے

ایک زبردست قوم کو اِس مُلک کے خِلاف اُکسایا جا رہاہے۔است 28:49; یرم 5:15; یرم 50:41

وہ کمان اَور نیزے سے مُسلّح ہیں؛

وہ نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔

جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں

تَب سمُندر کی گرج کی مانند شور مچاتے ہیں۔

اَے صِیّونؔ کی بیٹی، وہ تُم پر حملہ کرنے کو

گویا جنگ کے لیٔے آراستہ ہوکر آ رہے ہیں۔“

ہم نے اِس کی خبر سُنی ہے،

جِس سے ہمارے ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑ گیٔے ہیں۔

ہم گویا ایک زچّہ کی مانند سخت درد

اَور مُصیبت میں مُبتلا ہیں،یرم 4:31; یرم 13:21; یرم 22:23

کھیتوں میں مت جاؤ

نہ ہی راستوں پر چلو پھرو،

کیونکہ دُشمن کے پاس تلوار ہے،

اَور ہر طرف خوف چھایا ہُواہے۔متی 24:17

اَے میری قوم، ٹاٹ پہنو،

اَور راکھ میں لیٹ جاؤ؛

جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ماتم کرتے ہو

اُسی طرح دلخراش ماتم کرو،

کیونکہ تباہی اَچانک

ہم پر ٹوٹ پڑےگی۔یرم 4:8

”مَیں نے تُمہیں اَپنی قوم کے درمیان

دھاتوں کا پرکھنے والا مُقرّر کیا ہے،

تاکہ تُم اُن کی روِشوں کو

دیکھو اَور پرکھ سکو۔یرم 1:10

وہ سَب کے سَب نہایت باغی ہیں،

جو بدنام کرتے پھرتے ہیں۔

وہ تانبے اَور لوہے کی مانند ہیں؛

اَور سَب کے سَب بدظن ہیں۔حزقی 22:18

دھونکنیاں زور سے پھُونک مار رہی ہیں

تاکہ آگ میں سیسہ پگھل کر صَاف ہو جائے،

لیکن صفائی کا عَمل بے سُود ثابت ہُوا؛

کیونکہ بدکار لوگ خالص نہ ہو پایٔے۔

وہ مَردُود مُسترد شُدہ چاندی کہلایٔیں گے،

کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں مُسترد کر دیا ہے۔“یشع 1:22