ہوشی ہوشیع, باب ہوشیع کی نبوت, باب 13
اِسرائیل کے خِلاف قہر یَاہوِہ
جَب اِفرائیمؔ بولتا تھا تو لوگ کانپ اُٹھتے تھے؛
اُسے اِسرائیل میں اِعزاز بخشا گیا۔
لیکن وہ بَعل کی عبادت کرنے سے گُنہگار ٹھہرا اَور مَر گیا۔1 سلا 14:10; 1 سلا 16:31; 2 سلا 9:7
اَب وہ اَور بھی گُناہ کرتے ہیں؛
اَور اَپنی چاندی سے اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں،
جو نہایت ماہر بُت تراش کی تراشی ہُوئی مورتیں ہیں،
اَور سَب کی سَب دستکاروں کی دستکاری ہیں۔
اُن لوگوں کے متعلّق کہا جاتا ہے کہ،
وہ اِنسان کی قُربانی گزرانتے ہیں!
اَور بچھڑوں کے بُتوں کو چُومتے ہیں۔2 سلا 17:17; 2 توار 28:3
لہٰذا وہ صُبح کے کُہر،
اَور علی الصبح کی غائب ہونے والی اوس،
اَور کھلیان سے اُڑنے والی بھُوسی،
یا کھڑکی میں سے نکلتے ہُوئے دھوئیں کی مانند ہوں گے۔ایو 21:18; زبور 1:4
لیکن مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں،
جو تُمہیں مُلکِ مِصر سے نکال لایا۔
تُم میرے سِوا کسی کو اَور خُدا کرکے نہ ماننا،
اَور میرے سِوا کویٔی اَور مُنجّی نہیں۔خرو 20:2; است 5:6; ہوشی 12:9; زبور 3:8
مَیں نے بیابان میں،
یعنی چلچلاتی ہُوئی دھوپ کے مُلک میں تمہاری خبرگیری کی۔است 8:15
جَب مَیں اُنہیں کھانا کھِلاتا تو وہ سیر ہو جاتے؛
اَور جَب وہ سیر ہو گئے تو مغروُر ہو گئے؛
تَب وہ مُجھے فراموش کر بیٹھے۔است 8:11; است 31:20
اِس لیٔے مَیں اُن پر شیرببر کی طرح جھپٹ پڑوں گا،
اَور چیتے کی مانند راہ میں گھات لگائے بیٹھا رہُوں گا۔نوحہ 3:10; ہوشی 5:14
میں اُس ریچھنی کی مانند جِس کے بچّے چھین لیٔے گیٔے ہُوں،
اُن پر حملہ کروں گا اَور اُنہیں پھاڑ کر رکھ دُوں گا۔
ایک شیرببر کی مانند میں اُنہیں نگل جاؤں گا،
ایک جنگلی جانور اُنہیں پھاڑ ڈالے گا۔
اَے اِسرائیل تُو تباہ ہو چُکاہے،
کیونکہ تُو میرا یعنی اَپنے مددگار کا مُخالف ہے۔یشع 3:9; یرم 2:11
تیرا وہ بادشاہ کہاں ہے جو تُجھے بچائے؟
تیرے تمام شہروں کے وہ اُمرا کہاں ہیں،
جِن کے متعلّق تُونے کہاتھا،
مُجھے بادشاہ اَور اُمرا عنایت کر؟1 سمو 8:5
اِس لیٔے اَپنے قہر میں مَیں نے تُجھے بادشاہ دیا،
اَور اَپنے غضب میں اُسے مٹا دیا۔ایو 34:30; اعما 13:21
اِفرائیمؔ کی خطا جمع کی گئی،
اَور اُس کے گُناہ درج کئے گیٔے۔ایو 14:17; یرم 17:1
وہ دردِزہ کی مانند تکلیف میں مُبتلا ہے،
لیکن وہ ایک بے عقل بچّہ ہے؛
کیونکہ جَب وقت قریب آتا ہے،
تَب وہ رحم کے مُنہ تک نہیں آتا۔پید 35:18
”مَیں اُنہیں قبر کے قابُو سے چھُڑا دُوں گا؛
اَور اُنہیں موت سے رِہائی بخشوں گا۔
اَے موت تیری وَبا کہاں ہے؟
اَے قبر تیری ہلاکت کہاں ہے؟
”مَیں ہرگز رحم نہ کروں گا،زبور 16:10; زبور 56:13; اعما 10:42; 1 کرنت 15:55; عبر 2:14
چاہے وہ اَپنے بھائیوں کے درمیان بڑھتا رہے۔
یَاہوِہ کی طرف سے بادِ مشرق آئے گی،
جو بیابان کی جانِب سے چلے گی؛
اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا
اَور اُس کا چشمہ خشک ہو جائے گا۔
اُس کے گودام میں سے
تمام خزانے لُوٹ لیٔے جایٔیں گے۔حزقی 19:12; ہوشی 4:19
سامریہؔ کے باشِندے اَپنی خطاؤں کا بوجھ اُٹھائیں گے،
کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے خُدا کے خِلاف بغاوت کی ہے۔
وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے؛
اَور اُن کے چُھوٹے بچّے زمین پر پٹکے جایٔیں گے،
اَور اُن کی حاملہ عورتیں چیر ڈالی جایٔیں گی۔“ہوشی 5:9; ہوشی 11:6