زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 73
تیسری کِتاب
زبُور 73–89
آسفؔ کا زبُور۔
بے شک خُدا اِسرائیل پر،
یعنی پاک دِل والوں پر مہربان ہیں۔زبور 64:8; متی 5:8; یوح 1:47
لیکن میرے پاؤں پھسلنے ہی والے تھے؛
میرے قدموں کے نیچے کی زمین گویا کھسکنے کو تھی۔
کیونکہ جَب مَیں بدکار لوگوں کی خُوشحالی دیکھتا تھا
تو مُجھے مغروُروں پر رشک آتا تھا۔زبور 37:1; ایو 21:7; یرم 12:1
وہ کسی قِسم کی کشمش میں مُبتلا نہیں ہوتے؛
اَور اُن کے جِسم تندرست اَور طاقتور ہوتے ہیں۔
وہ اُن تکلیفوں سے بَری ہوتے ہیں جو عام آدمی اُٹھاتا ہے؛
اَور اُن پر اِنسانی آفتیں نازل نہیں ہوتیں۔
اِس لیٔے غُرور اُن کے گلے کا ہار بَن جاتا ہے؛
اَور وہ ظُلم سے مُلبّس ہو جاتے ہیں۔
اُن کی آنکھیں چربی سے پھُولی ہُوئی ہوتی ہیں؛
اَور اُن کے بُرے تصوّرات کی کویٔی حَد نہیں ہوتی۔ایو 15:27
وہ ٹھٹّا مارتے ہیں اَور دُشمنی کی باتیں کرتے ہیں؛
اَور ضِد میں آکر ظُلم و سِتم کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
اُن کے مُنہ آسمان سے باتیں73:9 آسمان سے باتیں خُدا کے خِلاف بولتے ہیں۔ کرتے ہیں،
اَور اُن کی زبانیں زمین پر قبضہ جتاتی ہیں۔
اِس لیٔے خُدا کے لوگ اُن کی طرف رُجُوع ہوتے ہیں
اَور جی بھر کر پانی پیتے ہیں۔
بدکار لوگ کہتے ہیں: ”خُدا کو کیسے مَعلُوم ہوگا؟
کیا خُداتعالیٰ کو کچھ علم ہے؟“زبور 10:11; زبور 94:7
بدکار لوگ اَیسے ہی ہوتے ہیں۔
وہ ہمیشہ بے فکری سے دولت جمع کرنے میں لگے رہتے ہیں۔
مَیں نے تو خوامخواہ اَپنے دِل کو صَاف رکھا؛
اَور خوامخواہ اَپنے ہاتھ بےگُناہ رکھے۔ملاکی 3:14; ایو 9:30
میں دِن بھر آفت میں مُبتلا رہا؛
اَور ہر صُبح سزا پاتا رہا۔
اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا
تو مَیں آپ کے فرزندوں کی پُشت کے ساتھ بےوفائی کرتا۔
جَب مَیں نے یہ سَب سمجھنے کی کوشش کی،
تو یہ میرے لیٔے دشوار ثابت ہُوا
یہاں تک کہ میں خُدا کے مَقدِس میں داخل ہُوا؛
تَب کہیں میں اُن بدکاروں کا اَنجام سمجھ سَکا۔
یقیناً آپ نے اُنہیں پھسلنی جگہوں میں رکھا ہے؛
اَور اُنہیں گرا کر تباہ کر دیتاہے۔ایو 21:16; امثا 14:32
اَچانک ہی وہ کیسے تباہ ہو گئے،
اَور دہشت کے باعث بالکُل فنا ہو گئے!ایو 21:30; زبور 52:5
جِس طرح کویٔی جاگ اُٹھنے کے بعد
خواب کو وہم قرار دیتاہے،
اَے خُداوؔند، وَیسے ہی جَب آپ اُٹھیں گے،
تو اُن کی صورتیں حقیر جانی جایٔیں گی۔ایو 21:17; یشع 29:7
جَب میرا دِل رنجیدہ ہُوا
اَور میرا جگر چھِد گیا،
میں اَپنے ہوش کھو بیٹھا اَور جاہل تھا؛
مَیں آپ کے سامنے وحشی کی مانند تھا۔یوح 12:16
تو بھی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہُوں گا؛
آپ میرا داہنا ہاتھ پکڑکر مُجھے تھامتے ہیں۔یوح 6:68
آپ اَپنی مصلحت سے میری رہنمائی کرتے ہیں،
اَور تَب آخِرکار مُجھے اَپنے جلال میں قبُول فرمائیں گے۔
آسمان پر آپ کے سِوا میرا کون ہے؟
اَور زمین پر آپ کے سِوا میں کسی کا مُشتاق نہیں۔زبور 16:5; یوح 4:14
خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں،
تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت
اَور میرا بَخرہ ہیں۔نوحہ 3:24
جو آپ سے دُور رہتے ہیں وہ فنا ہو جایٔیں گے؛
اَورجو آپ سے بےوفائی کرتے ہیں اُن سَب کو آپ ہلاک کر دیتے ہیں۔یرم 17:13; ہوشی 7:13
لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں،
مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛
مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔یعقو 4:8