امثا امثال, باب امثال کی کتاب, باب 14
دانا عورت اَپنا گھر بناتی ہے،
لیکن بےوقُوف اُسے اَپنے ہی ہاتھوں سے گرا دیتی ہے۔امثا 12:4; امثا 24:3
راست یَاہوِہ سے ڈرتا ہے،
لیکن جِس کی راہیں ٹیڑھی ہیں وہ اُس کی حقارت کرتا ہے۔ایو 12:24
احمق کی پُر غُرور باتیں اُس کی پیٹھ کے لیٔے ڈنڈا بَن جاتی ہیں،
لیکن دانشمندوں کے لب اُن کی حِفاظت کرتے ہیں۔یعقو 3:5; امثا 12:6
جہاں ہل چلانے والے بَیل نہیں ہوتے وہاں چرنی بھی خالی رہتی ہے،
لیکن بَیل ہی کے زور سے اناج کی کثرت ہوتی ہے۔
سچّا گواہ دھوکا نہیں دیتا،
لیکن جھُوٹا گواہ صرف جھُوٹ ہی اُگلتا ہے۔خرو 23:1; امثا 12:17
ٹھٹّھےباز حِکمت تلاش کرتا ہے لیکن نہیں پاتا،
لیکن صاحبِ فہم کو علم بآسانی حاصل ہوتاہے۔
احمق سے دُور رہنا،
کیونکہ تُم اُس کے لبوں پر علم کی باتیں نہیں پاؤگے۔
ہوشیاروں کی حِکمت یہ ہے کہ اَپنی روِشوں پر غور کریں،
لیکن احمقوں کی حماقت دغا دینا ہے۔زبور 139:24
احمق گُناہ کی تلافی کرنے کو مذاق سمجھتے ہیں،
لیکن راستبازوں کے درمیان رضامندی پائی جاتی ہے۔
ہر دِل اَپنی تلخی سے واقف ہوتاہے،
اَور کویٔی بیگانہ اُس کی خُوشی میں شریک نہیں ہو سَکتا۔
بدکار کا گھر تباہ ہو جائے گا،
لیکن راستباز کا خیمہ آباد رہے گا۔امثا 12:7
اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے،
لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔امثا 16:25
ہنسی کے موقع پر بھی دِل اُداس ہو سَکتا ہے،
اَور خُوشی رنج میں بدل سکتی ہے۔
بےوفا اَپنی روِشوں کا پُورا اجر پائیں گے،
اَور نیک آدمی اَپنی روِش کا۔یشع 3:10
سادہ لَوح ہر بات کا یقین کر لیتا ہے،
لیکن ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔روم 16:18; 1 یوح 4:1
دانشمند یَاہوِہ کا خوف مانتا اَور بدی سے گُریز کرتا ہے،
لیکن احمق شیخی باز اَور بے فکر ہوتاہے۔زبور 111:10
تنک مِزاج حماقت کے کام کرتا ہے،
اَور بداندیش آدمی قابل نفرت ہوتاہے۔امثا 12:16
نادان حماقت کی مِیراث پاتے ہیں،
لیکن ہوشیاروں کو علم کا تاج پہنایا جاتا ہے۔افس 5:15
بدکردار، نیک لوگوں کے سامنے،
اَور بدکار راستبازوں کے دروازوں پر جھُکیں گے۔یشع 60:14
کنگالوں سے اُن کے ہمسایے بھی نفرت کرتے ہیں،
لیکن دولتمندوں کے عزیز بہت ہوتے ہیں۔امثا 19:7
جو اَپنے ہمسایہ کو حقیر جانتا ہے، گُناہ کرتا ہے،
لیکن مُبارک ہے وہ جو مُحتاج پر رحم کرتا ہے۔زبور 41:1; متی 5:7
کیا بُرے منصُوبے باندھنے والے گُمراہ نہیں ہوتے؟
لیکن جو خیر اَندیش ہوتے ہیں اُن کے لیٔے شفقت اَور سچّائی ہے۔
ہر طرح کی مشقّت میں منافع ہے،
لیکن خالی باتیں کرنا غربت تک پہُنچاتا ہے۔امثا 12:11
دانشمندوں کی دولت اُن کا تاج ہے،
لیکن احمقوں کی حماقت سے حماقت ہی پیدا ہوتی ہے۔امثا 10:16; امثا 27:22
سچّا گواہ کسی کی جانیں بچاتا ہے،
لیکن جھُوٹا گواہ دغابازی کرتا ہے۔امثا 12:17
یَاہوِہ کا خوف رکھنے والے کے لیٔے یَاہوِہ محفوظ قلعہ ہے،
اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے وہ پناہ گاہ ہے۔امثا 18:10
یَاہوِہ کا خوف زندگی کا چشمہ ہے،
جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے چھُڑا لیتا ہے۔امثا 10:17; امثا 10:27; 2 سمو 22:6
رعایا کی کثرت میں بادشاہ کی شان ہے،
لیکن رعایا کے بِنا حاکم تباہ ہو جاتا ہے۔
صَابر آدمی بڑے فہم کا مالک ہوتاہے،
لیکن زُود رنج سے حماقت ہی سرزد ہوتی ہے۔امثا 19:11
مطمئن دِل جِسم میں جان ڈال دیتاہے،
لیکن حَسد ہڈّیوں کو سڑا دیتاہے۔
مفلسوں پر ظُلم ڈھانے والا اُن کے خالق کی توہین کرتا ہے،
لیکن جو کویٔی مُحتاجوں پر رحم کھاتا ہے وہ خُدا کی تعظیم کرتا ہے۔امثا 17:5; متی 25:36
جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں،
لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔ایو 21:17; زبور 73:18; زبور 112:8
حِکمت، عقلمند کے دِل میں قائِم رہتی ہے
اَور احمقوں کے دِل علم کو جانتے بھی نہیں۔
راستباز قوم کو سرفراز کرتی ہے،
لیکن گُناہ اُمّتوں کی رُسوائی ہے۔امثا 11:11
عقلمند بادشاہ خادِم سے خُوش ہوتاہے،
لیکن شرمناک کام کرنے والے پر اُس کا غضب نازل ہوتاہے۔لوق 7:2; روم 13:3